سبزیاں اور اُن کے زبردست فائدے ، جانیں اس پوسٹ میں
گلوب نیوز! آپ نے گوشت اور دالیں کھائی بھی ہوں گی اور ان کے فوائد سے واقف بھی ہوں گے لیکن کیا آپ سبزیوں کے فوائد سے واقف ہیں؟اکثر لوگ سبزیوں کو کھاتے ہوئے منہ بناتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سبزیاں کھانے سے انسان کی صحت متوازن رہتی ہے جبکہ سبزیوں کو دیگر مفیدکامو ںکے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹماٹر۔
-1 ٹماٹر خون پیدا کرتا ہے۔ اس کا رس دانتوں کے لئے مفید ہے۔ خون کی تیزابیت کو دور کرتا ہے۔ بواسیر اور تلی کے امراض میں مفید ہے۔ -2 چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔ سرخ پکے ہوئے ٹماٹر کے دو ٹکڑے کرکے چہرے پر خوب ملنے کے تقریباً پندرہ منٹ بعد تک رس لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ پانی سے دھولیں۔ -3 کچے سبز ٹماٹر جلدی لال کرنے کے لئے انہیں اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔ -4 فریج میں ٹماٹروں کو پلاسٹک کے لفافے کے بجائے کاغذ کے لفافے میں رکھیں، اس طرح وہ زیادہ تازے رہتے ہیں اور گلتے نہیں۔ -5 ٹماٹر کا چھلکا ہضم نہیں ہوتا۔ اسے اتارنے کا آسان ٹوٹکا یہ ہے کہ کاٹنے یا چھری کی نوک سے پکڑ کر چولہے کی آنچ پر رکھیں۔ ٹماٹر کا چلکا گرم ہوکر پھٹ جائے گا۔ اب اسے ہاتھ سے پکڑ کر چھلکا اتارلیں اور ٹماٹر سالن وغیرہ میں ڈال لیں۔
آلو
-1 اگر آلو کے چپس کاٹنے کے بعد ان کو نمک اور سرکہ ملے پانی میں ڈبو دیں۔ جب تلنے ہوں تو پانی نچوڑ کر مل لیں، چپس دوبارہ تلنے سے زیادہ خستہ اور کرارے بنتے ہیں۔ -2 بھاپ سے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر کچا آلو رگڑیں۔ آبلہ نہیں پڑے گا۔ -3 بعض اوقات سالن میں آلو بالکل گل جاتے ہیں اور بکھرنے لگتے ہیں۔ آلو چھیل کر کاٹ کر نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دئیے جائیں اور پھر دھوکر ہانڈی میں ڈالیں تو پکنے کے بعد وہ گھلیں گے نہیں۔ -4 آنکھوں کے ورم دور کرنے کے لئے آلو کے چھللے ہوئے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔-5 جس پانی میں آلو ابالے گئے ہوں، اس پانی سے چاندی کے برتن دھوئیں تو صاف ہوجاتے ہیں۔
چقندر
چقندر سلاد میں استعمال کرنا ہو تو اسے ابال کر کرکش کرکے استعمال کریں، اسے چھیلتے ہوئے ہاتھ رنگ دار ہوجاتے ہیں۔ اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان کو ابال کر اخبار پر رکھ دیں اور بغیر ہاتھ لگائے اخبار کے اندر رکھے رکھے ہاتھوں سے اخبار سمیت مل مل کر چھلکے اتار کر چھری سے بغیر پکڑے کاٹ لیں۔ اس طرح ہاتھ گندے نہیں ہوں گے۔ چقندر گرم تر سبزی ہے۔ لہٰذا سردیوں میں کھانی چاہیے۔ یہ پیٹ کی گیس کو ختم کرتے ہیں۔
سلاد یا سبز دھنیا
دونوں ہی بہت مفید سبزیاں ہیں مگر نازک بھی بہت ہیں۔ ہر روز ان کو بازار سے منگوانا مشکل ہوتو یوں کریں کہ گلاس یا جگ میں ٹھنڈا پانی بھریں اور سلاد یا ہرے دھنیا کی ڈنڈیاں پانی میں ڈبودیں۔ تین چار روز تک بالکل تازہ رہیں گے۔ روزانہ ضرورت کے مطابق سلاد کے پتے پانی سے نکالیں اور استعمال کریں۔ فریج میں دھنیا یا سلاد رکھنا ہو تو اسے پلاسٹک کے لفافے میں کبھی نہ رکھیں۔ بلکہ کاغذ کے لفافہ میں ڈال کر رکھیں یا اخبار میں لپیٹ کر رکھ لیں۔
Leave a Reply