کھانے کے فوراً بعد پانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک،
جب بھی آپ کو پیاس محسوس ہوتی ہے تو آپ فوراً پانی پیتے ہیں۔ اگر آپ پانی کی کم مقدار پیئں تو آپ کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہوسکتا ہے اور پانی کی کمی کے باعث گردوں کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لہذا پانی کا استعمال پورے دن میں زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیئے
تاکہ آپ کا جسم ہائیڈریٹ رہے اور آپ کو پانی کی کمی نہ ہونے پائے۔ لیکن کھانے کے دوران پانی پینے سے بالکل گریز کرنا چاہیئے اور کوشش کرنی چاہیئے کہ کھانے سے پہلے اور فوری بعد پانی ہرگز نہیں پیئں کیونکہ اس سے آپ کے جسم کو کئی نقصانات کا سامنا پڑ سکتا ہے۔
کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے معدہ ناکارہ ہو جاتا ہےاور انسان بہت سی انوکھی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، کھانے کے بعد پانی جتنا صحت کو نقصان دیتا ہے اتنا اگر کھانے کے بعد ایک چمچ زہر استعمال کیا جائے تو وہ بھی شایدکم نقصان دے۔الغرض کھانا کھانے کے بعد کم ازکم آدھے گھنٹے تک پانی بالکل نہیں پیناچاہیے۔
اگر آپ کھانا کھانے سے قبل پانی پی لیتے ہیں تو اس عمل سے آپ کا نظام ہاضمہ بہت سست ہوجاتا ہے ۔ وہ افراد جو کھانا کھانے سے قبل دوائیں کھاتے ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ آدھا یا ایک گھنٹہ قبل دواکھالیں تاکہ ایک گھنٹے میں دوا ہضم ہوجائے اور کھانا آرام سے کھالیا جائے۔
Leave a Reply