تخ ملنگاایک گلاس دودھ میں ملا کررات کو سونے سے پہلےپی لیں ،
ڈاکٹرز اور صحت کے ماہرین کے مطابق وزن زیادہ کرنا ایک آسان کام ہے لیکن وزن کم کرنا انتہائی مشکل ہے ۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جو کہ موٹاپے کا شکار ہے تو پریشان ہونا چھوڑ دیں کیونکہ ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایک ایسی قدرتی غذا جس کے استعمال کرنے کے بعد موٹاپا بھی آپ سے معافی مانگے گا اور ایسے غائب ہوجائے گا جیسے کبھی
آپ کو موٹاپا تھا ہی نہیں ۔ جی تو اس چیز کا نام ہے تخم ملنگا جو کہ گرمیوں میں عام طور ہر شربت میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے گرمی کا احساس فورا کم ہوجاتا ہے لیکن اس کےساتھ یہ آپ کے وزن کم کرنے میں بھی نہایت کارگر ہے ۔ جسم میں نمکیات کی کمی :تخ ملنگا کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میںکاربوہائڈریٹس، پروٹین،وٹامن اور دوسرے بہت سے نمکیات کی کمی کو پورا کرتاہےمعدے کے امراض:اسکا استعمال ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور معدے کیلئے بہت مفیدبھی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ معدے کی جلن اور تیزابیت کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ قبض سے نجات تخ ملنگاایک گلاس دودھ میں ملا کررات کو سونے سے پہلے پئیںتو قبض سے بھی نجات پائی جا سکتی ہے۔ گرمی کا خاتمہ خوب گرمی کے دنوں میں اسکااستعمال ہمارے جسم کی گرمی کو دور رکھتا ہے۔ٹھنڈے پانی کیساتھ اسکااستعما ل گرمیوں میں بہت مفید ہوتا ہے مشروب بنانے کا طریقہ مشروب بنانے کے لئے دو چمچ تخم ملنگا لیں اور ایک گلاس پانی میں ڈال لیں اور آدھے گھنٹے بعد اس میں ایک چمچ شہد ڈال لیں
۔ روزانہ ایک گلاس اس مشروب کا استعمال کریں ۔ آپ کو کچھ دنوں بعد اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلی کا احساس ہوگا
Leave a Reply