جو ہر مہینہ کچھ گھرانوں کو ان کے گھر تک مفت راشن پہنچا دیتا تھا
دوستوں اج ہم اپ کو بہت سبق آموز واقعہ سناتے ہے۔ کسی محلے میں ایک امیر آدمی اپنے شاندار مکان میں رہتا تھا۔ یہ امیر آدمی کبھی کسی کی مدد نہیں کرتا تھا۔اسی محلے میں کچھ دکاندار ایسے تھے جو خود امیر نہیں تھے لیکن لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے۔ ایک قصائی تھا، جو اکثر غریبوں کو مفت اور بہت عمدہ گوشت دے دیا کرتا تھا۔
ایک راشن والا تھا، جو ہر مہینہ کچھ گھرانوں کو ان کے گھر تک مفت راشن پہنچا دیتا تھا۔ ایک دودھ والا تھا، جو بچوں والے غریب گھروں میں مفت دودھ پہنچاتا۔ لوگ مالدار شخص کو خوب برا کہتے کہ دیکھو اتنا مال ہونے کے باوجود کسی کی مدد نہیں کرتا اور یہ دکاندار بے چارے خود بھی سارا دن محنت کرتے ہیں اور غریبوں کا خیال بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ اسی طرح گذر گیا اور سب نے مالدار آدمی سے ناطہ توڑ لیا اور جب اس مالدار کا انتقال ہوا تو چند ایک کے سوا محلہ سے کوئی بھی اس کے جنازے میں شریک نہ ہوا۔ اس کی موت کے اگلے روز ایک غریب نے گوشت والے سے مفت گوشت مانگا تو اس نے دینے سے صاف انکار کر دیا۔ دودھ والے نے مفت دودھ سے اور راشن والے نے مفت راشن دینے سے صاف انکار کر دیا۔ جانتے ہیں کیوں؟ ان سب کا ایک ہی جواب تھا، اب تمہیں یہاں سے کچھ بھی مفت نہیں مل سکتا کیونکہ وہ جو تمہارے پیسے ادا کیا کرتا تھا کل دنیا سے چلا گیا ہے۔ کسی کے بارے میں صرف اس کا ظاہر دیکھ کر فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے، کیونکہ ہم نہیں جانتے کس کا باطن کتنا پاکیزہ ہے اور کون۔ ہم امید کرتے ہے۔ کہ اج کی تحریر اپ کو ضرور پسند آئی ہوگی۔ مزید اچھے تحریروں کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کرئے۔
Leave a Reply