بالوں کوسیاہ کرنے اور گرتے بالوں کو روکنے کے لئے
عمر کے بڑھنے کی وجہ سے بالو ں کا اپنی قدرتی سیاہ رنگت کھو کر سفید، گرے یا بھورا ہو جانا ایک قدرتی امر ہے، زیادہ تر لوگ بالوں کی اس سفیدی کو چھپانے کے لیے ہیئر ڈائی پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں ۔بالوں پر استعمال کئے جانے والے زیادہ ترڈائی پروڈکٹس جو بازار میں ملتے ہیں ان میں آملہ کو بیس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان پروڈکٹس میں آملہ کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے کیمیکلز بھی شامل کیے گئے ہوتے ہیں جو بالوں کی صحت کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں۔
جو بالوں کو ڈائی کرنے کے علاوہ ان کی بچی کچھی سیاہ رنگت کو بھی خراب کر دیتے ہیں ۔جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بالوں کو سیاہ رکھنے کے لئے آپ کو ان بازاری ڈائی پروڈکٹس کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے آج میں آپ کے لیے آملہ اور کری پتہ جیسے قدرتی اجزاء کو استعمال کرتے ہوئے گھر پر ہی ہیئر ڈائی آئل بنانے کے دو طریقے لے کر آئی ہوں۔جس کے ایک سے دو ہفتے کے استعمال سے ہی انشاء اللہ بالوں پر دوبارہ جوانی آ جائے گی۔ اور اس کے بعد آپ کو کسی بھی قسم کے بازاری ہیئر ڈائی پروڈکٹس کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔ہیئر ڈائی آئل بنانے کے طریقے درج ذیل ہیں۔
آملہ کے ذریعے ہیئر ڈائی آئل بنانے کا طریقہ
آملہ : 8 سے 10 عدد
ناریل کاتیل : ایک کپ
ترکیب اور طریقہ استعمال
آملہ کے پھل کی گٹھلی کو علیحدہ کرلیں اور آملہ کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر گرائنڈ کرلیں۔اس کا پیسٹ بنانے کے لئے عرق گلاب ڈالیں تا کہ اچھی طرح گرائنڈ ہو سکے۔آملہ کے پیسٹ کو ایک کپ ناریل کے تیل میں مکس کرلیں اور کسی بند ڈھکن والی بوتل میں ڈال کررکھ لیں ۔ اس مکسچر کو کم ازکم ایک ہفتہ تک پڑا رہنے دیں تا کہ تیل اچھی طرح آملہ کو اپنے اندر جذب کر سکے۔
ایک ہفتے بعد اس تیل کو کسی صاف بوتل میں جالی کی مدد سے چھا ن لیں ۔ اس کا استعمال رات کے وقت سونے سے پہلے کریں، تیل کو نرم ہاتھوں سے بالوں کی جڑوں میں مساج کریں۔ مساج کرنے کے بعد بالوں کوکسی کپڑے یا شاور کیپ سے باندھ لیں اور سو جائیں ۔ صبح اٹھ کراپنے پسندیدہ شیمپو اورکنڈیشنر سے بالوں کو دھو لیں۔اگر آپ ایک ہفتے میں رزلٹس چاہتے ہیں تو اس تیل کا استعمال روزانہ کریں ۔
آپ دیکھیں گے کہ اس تیل کے استعمال سے آپ کے سفید،بھورے اور گرے بال کس قدر تیزی سے اپنی قدرتی سیاہ رنگت واپس پاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بالوں کاگرنا بھی مکمل طورختم ہو جائے گا، صرف ایک ہفتے کے لگاتار استعمال کے بعد آپ کے بال انشاء اللہ اتنے صحت مند اور کالے سیاہ ہو جائیں گے کہ آپ کو کسی بھی قسم کا ہیئر ڈائی پروڈکٹ لگانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ اگر اسے لگانے سے پہلے ہلکا سا گرم کرلیا جائے تو اس کا رزلٹ اور بھی بہتر ہوگا۔
بازار ی ہیئر ڈائی پروڈکٹس کے بار بار استعمال سے ا گر آپ کے بالوں کا رنگ سفید، بھورا یا گرے ہوگیا ہے، تواس نسخے کے ایک ہفتے کے استعما ل سے ہی یقینی طور پر آپ کے بالوں کا قدرتی سیاہ رنگ واپس پا سکتے ہیں، لیکن چونکہ بازاری ڈائی پروڈکٹس میں کیمیکلز کا استعمال بہت زیادہ ہوتاہے، اس لیے ہوسکتا ہے کہ پہلے نسخے کے استعمال سے آپ کے damaged بالوں کا رنگ پوری طرح سیاہ نہ ہو ، تواس لیے دوسرے نسخے کا استعمال ضرور کریں۔کیونکہ یہ دونوں نسخے بہت زیادہ ریسرچ کے بعد شائع کیے جا رہے ہیں ،ان دونوں میں سے کوئی ایک نسخہ تو ضرور آپ کے سفید، گرے یا بھورے بالو ں کا مستقل علاج ثابت ہو گا۔
کری پتہ کے ذریعے بالوں کوسیاہ اور چمکدار بنائیں
کری پتہ : آٹھ سے دس عدد پتے
ناریل کا تیل : ایک کپ
ترکیب اور طریقہ استعمال
آٹھ سے دس عدد کڑی پتہ لیں اور اسے اچھی طرح صاف کرنے کے بعدتیز دھوپ میں سوکھنے کے لیے رکھ دیں۔ جب یہ پتے گہرے براؤن رنگ کے ہوجائیں اور اکڑ جائیں تو ان کو گرائنڈ کرلیں اور پاؤڈر بنا لیں ۔اب ان میں ایک کپ ناریل کا تیل ڈال کر اسے چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب ایک دفعہ ابل جائیں تو آگ بند کر دیں اور تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اب اسے کسی برتن میں جالی کی مدد سے چھان لیں اور اس تیل کو بند ڈھکن والی بوتل میں ڈال کررکھ لیں ۔ اس تیل کا استعمال ہفتے میں ایک یا دو دفعہ کریں ۔
اس تیل کو بالوں کی جڑو ں میں لگائیں اور ہلکے سے انگلیوں کے پوروں سے مساج کریں۔ اس مساج سے بالوں کی جڑوں میں خون کی سرکولیشن تیز ہو گی جس سے آپ کے سفید، گرے اور براؤن بالوں کا قدرتی سیاہ پن واپس آجائے گا اور بال لمبے گھنے اور مضبوط ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ بالوں کا گرنا بھی ایک ہی ہفتے کے استعمال سے بندہو جائے گا۔ اس تیل کو لگانے کے بعد کم ازکم آدھا گھنٹہ تک لگا رہنے دیں پھر اپنے پسندیدہ شیمپو اور کنڈیشنر سے بال دھولیں۔
ان دونوں قدرتی پروڈکٹس میں آپ ناریل تیل کی جگہ زیتون کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کر ی کے پتوں میں موجودایلیمنٹ، کمزوری کی وجہ سے ہونے والے بھورے بالوں کے رنگ کو گہرا کر کے ان کے قدرتی سیاہ رنگ کو واپس لاتا ہے۔ اس کے علاوہ کری پتہ کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں جیسے کہ بریانی میں یاکڑاہی گوشت جیسی ریسیپیزمیں اس کا استعمال کریں،اس سے بھی بالو ں کو قدرتی سیاہ رنگت حاصل ہونے میں آسانی ہو گی اور بالوں کو مضبوطی فراہم ہوگی جس سے بالوں کا ٹوٹنا بھی ختم ہو جائے گا
Leave a Reply