رونا بڑی نعمت ہے
جاپان کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار 15 منٹ تک رونے سے دماغی صلاحتیں بہتر ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے ماہرین نے دماغی صلاحیتوں کو بہتر اور انسان کی ذہنی تناؤ سے نجات دلانے کے لیے تحقیق کی جس میں مختلف چیزوں پر غور کیا گیا۔ ماہرین نے ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے چہل قدمی اور مختلف غذاؤں و ادویات کے استعمال کا مشاہدہ بھی کیا جن کے مثبت نتائج نظر آئے مگر تحقیقاتی ٹیم اُس وقت حیران رہ گئی جب رونے کے کا فائدہ سامنے آیا۔
تحقیقاتی ماہر کا کہنا تھا کہ ’ذہنی تناؤ اور دماغی صحت کو بڑھانے کے لیے ہنسنا مؤثر کن ہے مگر ہفتے میں ایک بار اگر کوئی شخص کھل کے رو لے تو اس کا دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثر پڑتا ہے‘۔ ماہرین نے تحقیق سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا کہ اگر مشکل حالات میں رو لیا جائے تو اس سے نہ صرف دل ہلکا ہوتا ہے بلکہ یہ عمل غم بھلانے میں بھی مددگار ہے۔ یاد رہے کہ جاپان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے لوگ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت مصروف رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف کمپنیوں نے ملازمین کے سونے کی شرط عائد کررکھی ہے تاکہ ذہنی تناؤ کم کیا جائے۔ دوسری جانب جاپانی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اسکولوں اور دفاتر میں لوگوں کو رونے کی ترغیب دی جانے لگی جبکہ لوگ جذباتی فلمیں بھی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے تاکہ وہ کچھ دیر رو کر اپنا غم بھول سکیں۔
Leave a Reply