طاقتور ترین شربت

آج ہم آپکو ایک ایسا مشروب بنانا سکھا رہے ہیں۔یہ ایک ایسا انتہائی حیرت انگیز شربت ہے کہ اس کو پینے والا چاہے انتہائی بیمار ہو یا لاگر ہو اس کو پینے کے بعد اٹھ بیٹھے گا۔یہ شربت اپنے اندر ایسے فوائد سموئے ہو ئے ہے جس کا تصور کرنا بھی محال ہے۔اس کے اندر تمام اجزاءقدرتی ہیں اور پینے والے کو انتہائی صحتمند بنا دیتے ہیں۔صحت کی خوبیوں سے مالا مال یہ انتہائی طاقتور ترین شربت ہے جو دنوں میں آپکو صحت مند اور طاقتور بنا دے گا۔اور آپکے جسم میں بھر پور توانائی بھی پیدا کرے گا۔اس شربت کو بنانے کے لئے جو چیزیں چاہیے وہ یہ ہیں۔

اجزائ:

خالص شہد:1کلو

چقندر :1 کلو

رس بھری گا جریں:آدھا کلو

لیمو: 1عدد

گولڈن سیب:3عدد

اچھے مالٹے:3عدد

بنا نے کا طریقہ:

ان سب کو اچھی طرح دھو لیںاور ان کو چھو ٹے چھو ٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب ان کو ایک بلینڈر میں ڈال دیں اور اس وقت تک

گرینڈ کریں جب تک ان کا مکسچر نہ بن جائے۔اب ایک بوتل لیں اور اس میں یہ مکسچر ڈال دیں اور فرج میں رکھ دیں۔ہر صبح خالی پیٹ تھوڑا سا مکسچر پی لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *