اپنی بیوی سے 20 سال تک بات نہیں کی بس خاموش رہا کیونکہ ۔۔ ایک ایسے شخص کی کہانی جس نے اپنی بیوی سے بات کرنا چھوڑ دی، پھر کیا ہوا؟
میاں بیوی کی لڑائی ایک عام سی بات سمجھی جاتی ہے جس میں یا تو بیوی مختصر وقت کے لیے شوہر سے بات کرنا چھوڑ دیتی ہے یا تو شوہر بیوی سے کچھ ٹائم کے لیے بات کرنا شھوڑ دیتا ہے مگر بعد ازاں دونوں کے مابین صلح ہو جاتی ہے۔
مگر دنیا میں ایک ایسا انوکھا شخص بھی سامنے آچکا ہے جس نے اپنی بیوی سے ٢٠ سال تک بات نہیں کی تھی۔
برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق شوہر نے کسی بات پر غصہ میں ہوکر اپنی اہلیہ سے بات چیت روک دی تھی اور اس دوران دو عشروں تک یہ شخص اپنی بیوی کے ساتھ اشاروں کی زبان استعمال کرتا رہا۔
اوتو کاتایاما نامی جاپانی شخص کی بیوی نے اس تمام عرصے میں اپنے شوہر کی خاموشی توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر لی مگر وہ خاموشی کو توڑنے میں مسلسل ناکام ہوجاتی تھی۔
یہ کہانی منظر عام پر اس وقت آئی جب اس جوڑے کے 18 سالہ بیٹے یوشیی نے جاپانی ٹی وی کو انٹرویو میں قصہ سنایا اور ان سے مدد کا مطالبہ کیا کیونکہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی دونوں والدین کو آپس میں بات چیت کرتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔اس سلسلے میں اوتو کاتایاما نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً ایک طویل عرصے سے ہم نے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی۔
میں نے اپنی بیوی یومی کو بہت تکلیف اور پریشانی میں ڈالا اور اب میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس کا بہت ممنون ہوں شوہر کے مطابق اس کی طویل خاموشی کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے بچوں کے مقابل ایک طرح کی غیرت کھا گیا تھا کیوں کہ اس کی بیوی اپنے شوہر کے مقابلے میں بچوں کو زیادہ توجہ دے رہی تھی۔
اوتو کاتایاما کا کہنا ہے کہ اس چیز نے مجھے سخت ناراضی محسوس کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ سال 2017 کو پیش آیا تھا اور یہ خبر سوشل میڈیا پرکافی وائرل بھی ہوئی تھی۔
Leave a Reply