دو رکعت نفل نماز پڑھ کر 11 باریہ نام پڑھیں تمام مشکلات کا حل اور ضرورت اسی وقت پوری ہوگی

 اگر کوئی عورت کوئی مرد آذان کی آواز سننے کے بعد اپنی دنیا کے مشغلو ں میں لگا ہو ا ہے ۔ آذا ن کی آواز سننے کے بعد وہ سارے کام چھوڑ نہیں دے دیتا۔ پھر کرتارہے وظیفہ ۔ جتنے مرضی وظیفہ کرلو۔ مسئلہ حل نہیں ہوسکتاہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں۔ آپ شو ہر کی بات سنتے ہیں۔ شوہر کہتا ہے کہ پانی پلاؤ آدھے گھنٹے بعد پانی پلاتی ہے مجھے کپڑے استر ی کردو ۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد مجھے کپڑے استری ملتے ہیں۔ کرتی ہو ذلیل

کرکے کرتی ہو۔ نماز تو پڑھتے ہیں۔ لیکن من مرضی کی پڑھتے ہیں۔دل چاہا فوری پڑھ لی۔ دل چاہا ٹھہر کر پڑھ لی ۔ دل چاہا دو نمازوں کو اکٹھے پڑھ لیا۔ کپڑے دھو رہے ہیں۔ آج تو نمازیں مع اف ہیں۔ شادی آگئی آج تو میوزک بھی حلا ل ، بے پردگی حلال ، ہر چیز حلال ہوگئی ہے ۔ مسئلہ کوئی نہیں ہے۔ میں تو نماز پڑھتا ہوں لیکن میرے مسئلے حل نہیں ہوتے ۔ سب سےپہلا کام تو یہ کرنا ہے۔ کہ جب اللہ بلائیں تو سب کچھ چھوڑ کر آپ نماز کی طرف متوجہ ہوں۔ یہ بات طے کرلیں۔ ابھی سے نیت باندھ لیں۔ جب آذان کی آواز سنیں گے تو اللہ کی طرف متوجہ ہوں گے ۔ دوسرا کام جو آپ نے کرنا ہے ۔ ظہر کی نماز کے بعد، مغرب کی نماز کے بعد یا عشاء کی نماز کےبعد کسی بھی ایک نماز کے بعدآپ نے دو رکعت نفل نماز پڑھنی ہے۔ دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت کی نیت سے

پڑھنی ہے۔ اگر مخصو ص ایام میں ہیں توویسے ہی کسی بھی نماز کے بعد مصلیٰ پر بیٹھ جانا ہے۔ مصلیٰ پر مخصوص ایام میں بھی بیٹھا جاسکتاہے۔ تسبیح کو ہاتھ لگایا جاسکتاہے۔پڑھ جاسکتاہے۔ قرآن پاک کو چھو نہیں سکتے ۔ قرآن پا ک کوپڑھ نہیں سکتے۔ دعائیں پڑھ سکتے ہیں ۔ اللہ پاک کےناموں کے وظیفے کرسکتے ہیں۔ اب عمل کا بتاتے ہیں۔ اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے دو اسمائے مبارک “یا حسیب ، یا اللہ ” کو گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھناہے۔ ایک رب العزت کا صفاتی نام ہے۔ اور ایک ذاتی نام ہے۔ “یا حسیب ، یااللہ ” کو گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی بیان کرنی ہے۔ اسے بیان کرتے ہوئے دعا کریں۔ یا اللہ! آپ نے مجھے یہ نعمتیں دیں۔ آج سارا دن سانس لیا۔ اللہ آپ نے بغیر کسی رکاوٹ کے سانس لیا۔

میں اس پر شکر اداکرتا ہوں /کرتی ہوں۔ اللہ آپ نے مجھے اتنی نعمتوں سے نوازا۔ پھر کہیے یا اللہ! ایک اور احسان فرمادیں۔ میرا یہ مسئلہ ہے آپ حل فرمادیں۔ فریاد کریں۔ اللہ تعالیٰ دے سکتے ہوں۔ ہمارے لیے بہتر ہو پھر بھی اللہ تعالیٰ نہ دیں یہ نہیں ہوسکتا۔ ہمارے مانگنے میں کمی ہے۔ تواللہ پاک سے مانگیں جیسے آپ کو اللہ کی عظمت اور بڑائی بیان فرمائی ہے ۔ تین مرتبہ درود پاک پڑھیں۔ “یاحسیب ، یااللہ ” کو گیارہ مرتبہ پڑھیں ۔ اسکے بعد یہ دعاکریں۔ اور آخر میں پھر تین مرتبہ درود پاک پڑھیں۔ بس اتنا ساعمل ہے ۔انشاءاللہ! اس وظیفہ کو کرنےسے آپ کا مسئلہ حل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *