کھانے کے بعد لونگ چوسنے کے حیرت انگیز فوائد
لونگ کا استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے اور یہ ہمارے کھانوں کو خوشبو دار ،ذائقہ دار بناتا ہے،اس کا استعمال ادویہ سازی میں بھی کیاجا تاہے۔طبی ماہرین لونگ کے مختلف فوائد بیان کرتے ہیں جیسے دانت کے درد میں لونگ کا استعمال مفید ،جسم کا دردختم کرنے کیلئے ،بلغم کا مکمل خاتمہ،پیٹ کی جملہ بیماریوں ،قبض کی شکایت سمیت نظام ہضم کی شکایت میں انتہائی مفید قرار ددیتے ہیں۔طبی ماہرین نے لونگ کے
استعمال کامزید ایک فائدہ کھوج لیا ہے اور یہ فائدہ ان افراد کے لئے مفید ہوگا جنہیں تیزابیت کی شکایت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شے کے استعمال کا زیادہ بہتر فائدہ اس کی مقدار اور مقررہ مخصوص وقت پربہت اثر رکھتا ہے اسی بنیاد پرنئی تحقیق کے بعد تجویز کیا گیا کہ ایسے اشخاص جنہیں سخت تیزابیت کی شکایت ہے وہ کھانا کھانے کے بعد لونگ کو چوسنے سے ان کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اس تحقیق کے دوران جو200سے زائد افراد پر کئے گئے حیرت انگیز فوائد حاصل ہو ئے اور انہوں نے تیزابیت کی شکایت کو بہتر پایا۔
Leave a Reply