بالوں کے لئے تو آپ نے ناریل کا تیل استعمال کیا ہوگا کیا کبھی پیروں کی مالش کے لئے بھی کیا؟

ناریل کے تیل سے پیروں کی مالش کے 5 زبردست فائدے

ہم سب سر میں لگانے کے لئے تو ناریل کا تیل استعمال کرتے ہی ہیں لیکن جسم کی مالش میں عام طور پر زیتون یا سرسوں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ناریل کے تیل سے پیروں کی مالش کرنے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔جسم کی مالش:

جسم کی مالش بہت سکون پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ اس سے جسم بالکل ریلیکس ہو جاتا ہے۔ جسم کو صحت مند، طاقت ور بنانے میں بھی مالش بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ زچگی کے بعد بھی خواتین کی40 دن یا کم از کم ایک ہفتہ جسل کی مالش کی جاتی ہے تاکہ جسم سے سارے درد اور تکالیف نکل جائیں اور اسی لئے مالش کرنے والی خواتین اور مرد اس کام کے کافی پیسے لیتے ہیں کیونکہ مالش سے جسم کی ساری تھکا وٹ دور ہو جاتی ہے۔ مالش کے لئے عام طور پر گھروں میں زیتون یا سرسوں کا تیل استعمال ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ناریل کے تیل سے جسم کی مالش کی ہے۔ ناریل کے تیل سے مالش کرنے سے بھی کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں خاص کراگر پیروں کی اس سے مالش کی جائے تو 5 زبردست فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ناریل کے تیل میں کیلشیم، میگنیشیم کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ جسم کو کئی مسائل سے نجات دلانے میں بہت مفید ہے۔

1۔ دماغی کارکردگی بہتر بنائے:

ناریل کے تیل سے پیروں کی مالش کرنے سے دماغی تناؤ، دباؤ، ڈپریشن، بے سکونی ختم ہوتی ہے۔ ناریل کے تیل سے مالش سے اینڈروفنز خارج ہوتے ہیں جو کہ دماغی سکون پہنچا کر اس کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

2۔ بے خوابی دور کرے:

اگر آپ بھی بے خوابی کے مریض ہیں تو اس کے لئےآپ کو ناریل کے تیل سے پیروں کی مالش کا نسخہ ضرور آزمانا چاہیے۔ یہ ذہن کو پرسکون کر کے دماغ کو آرام پہنچاتا ہے جس سے دل ودماغ کی بے چینی ختم ہوتی ہے اور نیند آجاتی ہے۔ ہاتھوں اور پیروں میں پورے جسم کے سسٹم کے پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں ۔ مالش سے ان پریشر پوائنٹس پر دباؤ پڑتا ہے اور ہم پرسکون ہو جاتے ہیں۔

3۔ ٹانگوں کے پٹھوں کو مضبوط بنائے:

ناریل کے تیل کی مالش آپ کی ٹانگوں کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس سے دورانِ خون تیز ہوتا ہے اور ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔

4۔ ٹخنوں کی سوجن دور کرے:

اکثر خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ ذرا سا چلتی پھرتی ہیں تو ان کے ٹخنے اور پیر سوج جاتے ہیں ، یا تھوڑی دیر کھڑی رہیں تو بھی پاؤں پہ سوجن پیدا ہو جاتی ہے یہ سوجن بھی کم کرتا ہے۔ ناریل کےتیل کی مالش سے سوزش اور درد میں بھی کمی آتی ہے۔

5۔ پاؤں نرم و ملائم ہو جاتے ہیں:

پیروں پر ناریل کے تیل کی باقاعدگی سے مالش سے پھٹی ایڑیاں اور سخت جلد بھی نرم ہو جاتی ہے۔ اور آپ کے پیر نرم وگداز ہوجاتے ہیں۔

ناریل کے تیل کی مالش کیسے کی جائے؟

پیروں کی مالش کرنے کے لیے سب سے پہلے ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کر لیا جائے تو بہتر ہے۔ اسے پورے پیروں پر لگائیں اورخاص کرتلووں، اورٹخنوں پرضرور لگا کر مساج کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے کسی بھی تیل سے پیروں کی مالش کرنا بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *