سونف والا دودھ پینے سے ہاضمہ، تیزابیت ہارمون کی خرابی اور نیند کی کمی پوری ہوجائے گی
سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔ دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ میں نہ درد ہوتا ہے نہ گیس بنتی ہےآج کل چھوٹے بچوں کی نظر بھیکمزور ہو رہی ہے اس کیلئے تھوڑی سے سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں وہ چلتے پھرتے کھا لیں گے۔ اس سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو جائے گی اور معدے کو بھی طاقت ملے گی۔ صبح چائے کا چمچ بھر سونف کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ پرانے نزلہ ک
یلئے عموماََ خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور گیارہ بادام کھلاتی ہیں ا س سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تری آتی ہے۔ اس کے فوراََ بعد چائے ، دودھ یا پانی نہیں پینا چاہئے۔ کچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا ہےاور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔جہاں کچھ کھایا، پیٹ میں درد ہو گیا۔ انہیں چاہئے کہ سونف میں تھوڑی سی چینی ملا لیں اور صبح شام ایک چھوٹا چمچ کھائیں اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اگر بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملالیں جلدی فائدہ ہو گا۔ جرمنی میں چھوٹے بچوں کو اکثر دوائی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے ، سونف بازار میں عام دستیاب ہیں، سونف کا پانی ابل کر پلانے سے بچے کئی تکلیفوں سے نجات پا لیتے ہیں۔
س کا رنگ زرد سبزی مائل اورذائقہ شیریں ہوتا ہے . اس کا مزاج گرم اور خشک دوسرے درجے میں ہےسونف ہاضم اور کاسر ریاح ہوتی ہے. پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے. سینہ‘ جگر‘ طحال اور گردہ کے سدے نکالتی ہے. مقوی معدہ ہے. 5- پیٹ کے درد‘ اپھارہ اور قولنج میں بے حد مفید ہے. پیچش کی بیماری میں مریض کو دو تولہ سونف‘ پانچ تولہ گلقند پانی میں رگڑ کر گرمیوں کے موسم میں (اور جوش دے کر سردیوں کے موسم میں) تین یا چار بار دن میں پلانے سے آرام ہو جاتا ہے. بینائی کو قائم رکھنے کیلئے اس کےجوشاندہ یا بادیان سبز (دھنیا سبز) کے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر کے آنکھوں میں لگاتے ہیں. سونف‘ کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد کو آرام ملتا ہے.
سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو دور کرتی ہےسونف کمزوری دماغ اور قوت ہاضمہ کیلئے بہترین دوا ہے تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے. پرانے بخاروں میں بے حد مفید ہے. ایسے میں اسے شربت سکنجبین کے ہمراہ دیتے ہیں.سونف کو باریک پیس کر بچوں کے پیٹ پر ملنا اپھارہ اور درد کو دور کرتا ہے.کھانسی اور دمہ میں چھ ماشہ سونف چھ ماشہ پر سیائوں ملا کر دینا مفید ہےبلغم کو دور کرتی ہےسونف کے بہت ہی فائدے ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ حیران تو ہو ہی گئے ہوں گے
Leave a Reply