عاشق نےمحبوبہ کی ماں کو اپنا گردہ دے دیا! بدلے میں لڑکی ایسا کیا کام کر گئی جو لڑکےکو ساری عمر یاد رکھے گا
میکسیکو میں ایسا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کے لئے اپنی کڈنی تک ڈونیٹ کردی لیکن جواب میں محبوبہ نے ایسا ڈنک مارا کے عاشق ساری عمر اسے یاد رکھے گا۔ بھارت کے ایک نجی ٹی وی کے رپورٹ میں انگریزی ویب سائٹ دی سن کے خبر
کے حوالے سے بتایا ہےکہ میکسیکو کے رہنے والے اوزئیل مارٹینیز جو پیشے سے ایک ٹیچر ہیں، لیکن ان کی معشوقہ نے انہیں محبت کا ایسا سبق پڑھایا ہے کہ اب یہ کبھی یقین نام کاسبق اپنی زندگی میں دوبارہ نہیں پڑھیں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اوزئیل نے ٹک ٹاک پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کو اپنی ایک کڈنی ڈونیٹ کردی اور ایک مہینے بعد ہی گرل فرینڈ نے اُس سے بریک اپ کرلیا اور کسی اور سے شادی کرلی۔ اس کے بعد سے یہ شخص بہت غمزدہ نظر آیا۔ اُس نے اپنے ٹک ٹاک پر جو ویڈیو شیئر کیا اس میں وہ صوفے پر لیٹے بہت ہی غمزدہ نظر آرہا تھا۔ ٹک ٹاک پر جو ویڈیو شیئر کیا گیا ہے اس میں شخص بہت دُکھی نظر آرہا ہے۔ وہ صوفے پر لیٹے ہوئے ہیں۔ بتادیں کہ ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو 14 ملین سے زیادہ وویوز مل چکے ہیں۔ اوزئیل کی اس حالت پر بہت سے لوگوں کو ترس آرہا ہے۔اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ آپ کو دُکھی ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس خاتون نے ایک بے حد بہترین شخص کو کھودیا ہے۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا، ’آپ آگے بڑھئے اور ایسی لڑکی کو منتخب کیجیے جو آپ کو اپنائے جیسے آپ ہیں اور آپ کی تعریف کرے۔‘ حالانکہ بعد میں انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ایکس کے درمیان ابھی بھی دوستی ہے اور انہیں اس سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
Leave a Reply