دعا زہرا کم عمر۔۔۔۔منع کیا جائے؟والدین نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی
دعا زہرا کے والدین نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دعا زہرا کم عمر ہے، اسے کسی بھی فورم پر انٹرویو دینے سے روکا جائے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں دعا زہرا کے والدین نے مؤقف اپنایا
تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والدین نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دعا زہرا کم عمر ہے، اسے کسی بھی فورم پر انٹرویو دینے سے روکا جائے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں دعا زہرا کے والدین نے مؤقف اپنایا کہ ہماری بیٹی کو کسی بھی فورم پر بات کرنے سے روکا جائے۔ خدشہ ہے کہ دعا زہرا کو بیرون ملک لے جایا جائے گا۔ عدالت اُسے بیرون ملک لے جانے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ خیال رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا بازیابی کیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جمعرات کو دعا زہرا کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ مہدی کاظمی نے درخواست میں کہا کہ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے۔ مہدی کاظمی نے کہا کہ پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، جبکہ ساتھ میں انہوں نے فوری سماعت کی بھی درخواست کی تھی۔
Leave a Reply