ناریل کے پانی کے ایسے حیرت انگیز فائدے جن سے آپ لاعلم ہیں

یہ تو ہمیں پتا ہے کہ دنیا میں جو کچھ ہے اس میں ہمارے لئے کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہوتا ہے کچھ پر ہم تحقیق کر کے اس کے فوائد جان لیتے ہیں اور ابھی ایسی کئی اشیاء ہیں جن کے فوائد کے بارے میں ہم نہیں جانتے-آج ہم آپ کو ناریل کے پانی کے بارے میں بتائیں گے کہ اس سے آپ کیا کیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں- ناریل جو باہر سے سخت لیکن اندر سے نرم ہوتا ہے

اس کی گری براہ راست بھی کھائی جاتی ہے اور اسے مختلف پکوانوں میں بھی ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے- اس کی گری تازہ بھی کھائی جا سکتی ہے اور اسے خشک کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے-ناریل کا پانی دنیا کے بہترین مشروب میں شامل ہے اس پانی میں ہمیں مکمل غذائیت ملتی ہے ناریل کے پانی کو بچوں کے ڈبے کے دودھ سے بہتر جانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناریل کا پانی ہمیں کئی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ناریل کے پانی میں وٹامن بی ،وٹامن سی ،کیلشیم،میگنیشیم ،پروٹین اور آئرن پایا جاتا ہے پاکستان میں بھی ناریل کا پانی مل جاتا ہے اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے ہر کوئی اسے آسانی سے خرید سکتا ہے۔یاد رکھیں ناریل کا پانی دن میں صرف ایک بار ہی استعمال کریں اور ایک سے زیادہ ناریل کا پانی نہ پئیں زیادہ ناریل کے پانی کا استعمال نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے- ناریل کا پانی سردیوں کی نسبت اگر گرمیوں کے موسم میں استعمال کیا جائے تو فوائد زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔٭ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے ناریل کا پانی بہت مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو آپ کے جسم میں سوڈیم کی مقدار کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے کم از کم دو ہفتے تک ناریل پانی کا استعمال جاری رکھیں بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا-٭

باہر کی اشیاء کا زیادہ استعمال صحت کو خراب کر دیتا ہے جو لوگ باہر کی اشیاء کھانے وغیرہ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں وہ ناریل کے پانی کا استعمال ضرور کریں اس سے آپ کا پی ایچ لیول نارمل رہتا ہے-٭سر درد ہونے کی صورت میں بھی ناریل کے پانی کا استعمال آپ کو اس درد سے جان چھڑا سکتا ہے-٭نارل کا پانی پیاس بجھانے کے بھی کام آتا ہے یہ ہمارے دماغ کے لئے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں غیر تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں-٭ناریل کے پانی میں شکر کم ہوتی ہے اس لئے شوگر کے مریض بھی اسے استعمال میں لا سکتے ہیں یہ جسم میں شوگر لیول کو نارمل رکھتا ہے-٭ ناریل کا پانی جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے-٭ناریل کا پانی بڑھاپے کے اثرات کو زائل کرتا ہے اور آپ زیادہ دیر تک جوان رہ سکتے ہیں-٭ناریل کا پانی گردے کی پتھری کو تحلیل کرنے میں مدد کرتا ہے-٭ناریل کا پانی قوت معدافعت کو بڑھاتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مفید ہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *