انجیر کھانے کے 22 لاجواب فائدے جنہیں جان کر روزانہ انجیر کھانے پر مجبور ہوجائیں گے
انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انجیر کی قسم یا د فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی ( سورہ التین)، یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے ۔ نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے ، چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے ، انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے ، پھگوڑی انجیر کو بنگالی میں آنجیر ،
عربی میں تین اور انگلش میں فِگ ، یمنی میں بلس ، سنسکرت، ہندی ، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں ۔ اس کا نباتاتی نام فیک کیریکا ہے ۔کے فوڈ کے مطابق عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا ۔ زہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے ۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتاہوتو اس کا گود ہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے ۔ اس کو نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے ۔اس کے علاوہ اس کے بے شمار فوائد ہیں ۔ انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھنے سے پھوڑے جلدی پھٹ جاتے ہیں ۔ انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں ۔ چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں ، دائمی قبض دور ہو جاتی ہے ۔
خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا ۔ اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے ۔ سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیردی جائے تو ان کی نشوونما کے لئے بے حد مفید ہے ۔ انجیر زودہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے ۔ کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے ۔ انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے ۔ کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے ۔ کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے ۔ انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔ انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے ۔ انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں۔ ایک ہفتہ بعد دو تین انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے ۔ انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے
اور جسم فربہ ہوجاتا ہے ۔ تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں ۔ انجیر پیاز کی شدت کو کم کرتا ہے ۔ جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، ان کے لئے انجیر کا استعمال مفید ہے ۔ انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے ۔ جن لوگوں کی ضعف دماغ ( دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہو ، وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار انجیر کھائیں ، پھر سات دانے بادام ، ایک اخروٹ کا مغز ، ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں ۔ کمر میں درد ہوتو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے ۔ بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کا استعمال نہایت مفید ہے ۔ اس کے استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ میتھی کے بیج اور انجیر کو پانی میں پکا کر شہد میں ملاکر کھانے سے کھانسی کی شدت کم ہوجاتی ہے ۔
انجیر تازہ اور نرم لینی چاہیے ۔ کالی اور سوکھی انجیر میں بعض اوقات سفید کیڑے نظر آتے ہیں ۔ ایسی انجیر بہت نقصان دہ وہوتی ہے ۔
Leave a Reply