بالوں میں نمک لگانےسے آپ کے بالوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
بالوں کی خوبصورتی ہر کسی کو اچھی کو لگتی ہے چاہے وہ مردہوں یا خواتین ہوں۔ لیکن بالخصوص عورتوں کی خوبصورتی ان کے بالوں سے ہی سمجھی جاتی ہے مگر ان کے بال کمزور اور گرنے لگ جائیں تو خواتین ذہنی ٹینشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کہ بال کیوں گررہے ہیں؟ اگر بالوں میں خشکی اور سکر ی پیدا ہوجائے تو یہ بالوں کا ستیاناس کردیتی ہے۔
یقیناً ٹی ۔وی پر دکھائے جانے والے مہنگے شیمپو کے اشتہارات دیکھتے ہوں گے ۔ جنہیں خشکی اور سکری کا خاتمہ کرنےکےلیے بہترین بتایاجاتا ہے۔ مگر ان کے استعمال سے کوئی خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں ہوتے۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ اپنے بالوں کو خوبصورت اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔ بالوں کی رونق: اگر آپ کے بال روکھے، سوکھے اور بے جان ہوگئے ہیں۔ اب سے یہ طریقہ استعمال کریں اور بالوں میں جان ڈالیں۔ ایک چمچ نمک میں دو چمچ گلیسرین مکس کریں۔ا ور اس میں پیاز کا رس مکس کرلیں۔ بیس منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں۔ اور پھر بالوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ پھر ایک انڈے کی زردی میں دارچینی پاؤڈر مکس کریں۔ اور گیلے بالوں میں لگا لیں۔ آدھے گھنٹے بعد بال دھو لیں۔
بالو ں میں آئل کا خاتمہ : اگرآپ کے سر کی جلد آئلی ہوتو اس کی وجہ سے آپ کےبال چپ چپ کرتے رہیں گے اور آپ کو کافی جگہ شرمندگی کا سامنا ہوگا ۔ لیکن اگر آپ شیمپو میں دو سے تین کھانے کے چمچ نمک ملا لیں۔ تو اس کی وجہ سے آئلی بال ٹھیک ہوجائیں گے۔ پہلی بار ہی بال دھونےسے نرم ہوجائیں گے۔ خشکی کے لیے : نمک میں موجود سوڈیم کلورائیڈ کی وجہ سے آپ کے بال نرم وملائم ہونے کے ساتھ ساتھ خشکی سے بھی پاک ہوجائیں گے۔نمک ڈال کر شیمپو کرنےسے سر کی جلد پر موجود خشکی نہ صرف ہوجائے گی۔ بلکہ خ ون کی گردش بہترہونے سے یہ دوبارہ نہیں ہوگی۔ اپنے بالوں کو گیلا کرلیں۔ اور دو چمچ نمک شیمپو ڈال کر سر دھو لیں۔ اس سے آپ بہترین نتائج حاصل کرسکتےہیں۔
بالوں کی نشوونما کےلیے : اگرآپ کے بال گررہے ہیں۔ یا آپ گنجا پن کا شکار ہورہے ہیں۔ تو شیمپو میں نمک ملا کر سر دھونےسے بال گرنا بند ہوجائیں گے۔ اور ساتھ ہی نئے بال اگنے لگیں گے۔ بالوں کو گیلا کرنے کے بعد ان میں نمک چھڑکیں۔ اور پندرہ منٹ بعد سر دھو لیں۔ ہفتے میں یہ دوبارعمل دہرائیں۔ اور دو ماہ بعد واضح فرق دیکھیں۔ بالوں میں جمی سکری کےلیے: سر میں شیمپو کرنےسے پہلے تھوڑا سا نمک بالوں میں چھڑک کر ہلکے ہاتھ سے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح کم ازکم پانچ منٹ تک مساج کریں۔ اور پھر شیمپو کرکے بال دھو لیں۔ آپ خود ہی جان لیں کہ نمک کتنا طاقت ور ہے۔ اور یہ صرف خشکی ، سکری ہی ختم نہیں کرے گا۔ بلکہ آپ کے بالوں کو مضبوط اور صحتمند کرے گا۔
بال لمبے کریں: بالوں کو لمبا کرنےکےلیے نمک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سب سے پہلے اپنے بالوں کو شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد گیلے بالوں میں نمک چھڑ ک کر کچھ دیر تک مساج کریں۔ پھر دوبارہ اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اس عمل کو مہینے میں دو بار کریں۔ نتائج سے آپ خود حیران ہوجائیں گے۔
Leave a Reply