گم شدہ اور چوری ہونے والے موبائل فون اب کیسے 24 گھنٹے میں بند ہونگے۔۔پی ٹی اے نےملک میں نیا نظام نافذ کر دیا
گم شدہ اور چوری ہونے والے موبائل فون اب کیسے 24 گھنٹے میں بند ہونگے۔۔پی ٹی اے نےملک میں نیا نظام نافذ کر دیا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے چوری اور گمشدہ موبائل فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے ۔موبائل بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین پی ڈی اےکی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔دوسری طرف عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے، شیخ رشید احمد نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے
Leave a Reply