لیمن گراس کے استعمال سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیئے اس کے فوائد اور صحیح طریقہ استعمال
لیمن گرام کا نام آپ نے کئی مرتبہ سُنا ہوگا یہ دراصل ایک جڑی بوٹی ہے جو طبی ماہرین کی جانب تجویز کی جاتی ہے اس کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ کونسے فوائد ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
جنہیں جان کر آپ بھی اپنی روزمرہ کی روٹین میں لیمن گراس کا استعمال شروع کر دیں گے، اس جنگلی جڑی بوٹی سے لیموں جیسی خوشبو آتی ہے، اس ہی لیے اس کا نام لیمن گراس ہے لیمن گراس کو عام طور پر کشمیری چائے، قہوے، مرغی، مچھلی اور سبزیوں سے بنے سوپ اور شوربے والے پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ لیمن گراس بے شمار بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہے اسی لیے اسے دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔
لیمن گراس کے استعمال سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟
کھانسی و نزلہ زکام میں مفید
طبی ماہرین کے مطابق کھانسی اور ناک کی بندش کے علاج میں لیمن گراس کا قہوہ فوری آرام دیتا ہے اس کے استعمال سے سانس لینے میں تکلیف نہیں ہوتی، کھانسی فوری ختم ہوتی ہے تاہم اس کا استعمال 2 سے 3 دن جاری رکھنے سے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
• کینسر میں مفید
لیمن گراس کا قہوہ بےحد فائدہ کرتا ہے لیمن گراس میں کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے اسی لیے اسے مختلف کینسر کے علاج میں بھی مفید پایا گیا ہے۔
• سلم اور اسمارٹ نظر آنے کے لئے
اچھی صحت سب کی ترجیح ہے مگر خوبصورت اور دبلا پتلا نظر آنا بھی ہر ایک کا خواب ہوتا ہے، موٹاپے کا شکار افراد لیمن گراس کا قہوہ استعمال کر کے خود کو سلم اور اسمارٹ بنا سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق سلم اور اسمارٹ نظر آنے، صاف شفاف جِلد کے حصول کے لیے لیمن گراس کا قہوہ بے حد مفید ہے، جسم سے اضافی چربی پگھلانے کے لئے لیمن گراس کا استعمال بےحد مفید ہے، لیمن گراس سے بنے قہوے کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں یہ پیٹ، کولہوں اور بازوؤں پر جمی چربی پگھلانے میں مدد دیتا ہے مگر یاد رہے کہ اس کے قہوے کا ضرورت سے زیادہ استعمال گردوں کے لیے مضر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید
لیمن گراس کا قہوہ نظام ہاضمہ کو درست کرتا ہے، میٹابولز کو تیز کرتا ہے اور بد ہضمی، گیس وغیرہ سے نجات دلاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وزن میں کمی کا زریعہ بھی بنتا ہے۔
• سردی اور بخار سے نجات
لیمن گراس کے قہوے کا استعمال موسمی بیماریوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے جیسے کہ بخار، کھانسی اور سردی لگنے کی صورت میں لیمن گراس کا قہوہ شہد ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے استعمال سے بخار اُتر جائے گا اور گلے کی خراش یا درد بھی دور ہو جائے گا۔
طریقہ استعمال
بس ایک پین میں ڈیڑھ کپ پانی لیں اب اس میں ایک چمچ لیمن گراس ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے اب روزانہ دن میں 2 مرتبہ یہ قہوہ پی لیں دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد اس کا استعمال مفید ہے۔
Leave a Reply