انار کا جوس پینا دل کی صحت کے لیے کتنا مفید؟

انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اور اسے قدیم زمانے سے ہی حکمت میں بے پناہ اہمیت حاصل ہے، مشہور پروفیسر حکیم عسکری کا کہنا ہے کہ “ میں نے دل کے عارضے میں مبتلا کئی مریضوں کو اس کا استعمال کرایا اور وہ امراضِ قلب سے شفا پا گئے “۔

انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید لاتا ہے، اس کا رس دل کے امراض میں جادو کی طرح اثر دکھاتا ہے۔

ایک گلاس انار کے تازہ رس کو گرم کریں

جب بھاپ نکلنا شروع ہوجائے تو گلاس میں نکال لیں۔

نیم گرم حالت میں نہار منہ مریض کو پلائیں

اگر انار کا موسم نہیں ہے تو مٹھی بھر انار دانے کو آدھ لیٹر پانی میں دس منٹ ابال کر کپڑے کی مدد سے چھان لیں اور باقی بچ جانے والے گودے کو بھی اچھی طرح دبا کر نچوڑیں- انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی پر نہار منہ پینے کے لیے دیں۔ اس سے سینے میں کھنچاؤ اور درد میں بے پناہ افاقہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *