نہایت ہی عبرت ناک واقعہ
ایک عیسائی لڑکی کو پانے کی خاطر ایک مسلمان نصرانی بن گیا ۔
ایک قصہ بڑا عبرتناک ناک یہ ہے کہ مصر میں ایک شخص بڑا عابد وزاہد تھا ۔ وہ ہمیشہ مسجد میں رہا کرتا تھا ، اس پر عبادت کا نور اور ذکر کے انوار معلوم ہوتے تھے ، ایک بار اذان دینے کے لیے حسبِ معمول مسجد کے منارے پر چڑھا اور نیچے ایک عیسائی کا مکان تھا ، اس کی نظر اس گھر میں پڑی اور دیکھا کہ عیسائی کی لڑکی بہت حسین و جمیل ہے ، وہ اس پر فریفتہ ہوگیا اور اذان دینے کے بجائے وہاں سے اتر کر اس کے گھر گیا ، اس لڑکی نے پوچھا کہ کیا ہے ؟
تو کہا کہ میں تجھے چاہتا ہوں ، اس نے کہا کہ ُتو تو مسلمان ہے اور میرا باپ کبھی تجھ سے میری شادی نہیں کرا سکتا ، تو اس نے کہا کہ میں نصرانی ہوتا ہوں ۔ الغرض وہ نصرانی ہو گیا اور شادی ہو گئی اور اسی دن کسی کام سے اس عیسائی کے گھر کی چھت پر چڑھا تو پیر پھسلا اور گر کر اسی حالت کفر میں مر گیا ۔
( التذکرۃ للقرطبي : ۱ ؍ ۴۲ ، العاقبۃ في ذکر الموت : ۱۸۱ ، الکبائر للذھبي : ۲۲۷ ، الجواب الکافي : ۱۶۷ )
الغرض معصیت و گناہ کبھی انسان کو کفر و بے ایمانی میں مبتلا کر دیتے ہیں اور اسی حال میں وہ دنیاسے چلاجاتا ہے اور جہنم رسید ہو جاتا ہے ۔
اَللّٰہُمَّ احْفَظْنَا مِن شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا ۔
Leave a Reply