شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سموگ سے پریشان لاہوریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھیں گے، لاہور سمیت پنجاب کے کئی

شہروں میں جلد بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنا دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ 15 دسمبر کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 15 دسمبر کے بعد ہونے والی بارشوں سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ

ہونے کا امکان۔تاہم 15 دسمبر تک شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیننٹی گریڈ رہ سکتا ہے رات کے اوقات کار میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور شہر بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہا جس کے نتیجے میں شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح 365 ریکارڈ کی گئی۔دوسری

جانب محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی

حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران خشک موسم کا ملک کے ایئر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑنے کا امکان ہے۔اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ

گزشتہ ہفتے کے اختتام تک اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا، تاہم لاہور اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بادل نہ برسے، جس باعث ان علاقوں میں سموگ نے ابھی بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *