طلباء کی موجیں لگ گئیں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے مہینے میں بارشوں کے امکانات کو رد کردیا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کے بعد لاہور میں دھند میں اضافہ ہوگا جبکہ سموگ میں کمی واقعہ ہوگی ،

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال بارشیں برسانے والے کسی سسٹم کے لاہور میں داخل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میںسندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 16500کیوسک اور اخرج 48000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد3400 کیوسک اور اخراج3400کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد5600کیوسک اور اخراج29000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7400کیوسک اور اخراج 3000کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد52700کیوسک اور اخراج 48200کیوسک،چشمہ آمد53000کیوسک اوراخراج 48000کیوسک، تونسہ آمد49200 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، پنجند آمد5900کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 42700کیوسک اور اخراج 37400کیوسک،

سکھر آمد33700کیوسک اور اخراج 7100 کیوسک کوٹری آمد4700کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1452.43 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.237 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1136.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.267 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح641.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.056 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *