امرود کھائیں وزن گھٹائیں ۔۔ کیا امرود وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے؟ جانیئے ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں
امرود ایک کم گلائمکس انڈکس والا پھل ہے جو کہ خون میں بلڈ شوگر لیول کے اضافے کا سبب نہیں بنتا اس ہی لئے وزن بھی نہیں بڑھنے دیتا، ایک امرود روزانہ کھانے سے آپ اپنا بڑھا ہوا وزن کم کر سکتے ہیں، وہ کیسے؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کیا امرود کے استعمال سے وزن کم کرنا ممکن ہے؟
• فائبر کی مقدار
امرود میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اور فائبر کی وافر مقدار ہی اسے وزن کم کرنے کے لئے بہترین پھل بناتی ہے، کیونکہ فائبر کا زیادہ سے زیادہ استعمال جسم کی اضافی چربی کو کم کرنے کے لئے ضروری ہے، امرود کھانے سے کافی دیر تک پیٹ بھرا ہوا رہتا ہے اور بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔
• بے وقت کی بھوک سے نجات
امرود میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر آپ ایک امرود کھا لیں تو کئی دیر تک آپ کا کچھ اور کھانے کا بلکل دل نہیں کرے گا یعنی یہ بھوک کا احساس ختم کر دے گا اور یوں آپ کو کچھ کھانے کی کریونگ نہیں ہوگی اس طرح وزن بھڑھانے والی چیزوں سے دور رہنا اور وزن کم کرنا آسان ہو جائے گا۔
• کم کیلوریز
اگر آپ ایک نارمل سائز کا امرود روزانہ کھا لیں تو آپ کو کم سے کم کیلوریز میں زیادہ سے زیادہ غذائیت اور توانائی حاصل ہو جائے گی، اس سے آپ خود کو صحت مند اور طاقتور محسوس کریں گے۔
• غذائیت سے بھرپور
امرود غذائیت سے بھرپور پھل ہے اس میں وافر مقدار میں پروٹین، فائبر، منرلز اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو اسے ایک مکمل صحت بخش اور غذائی اجزاء سے بھرپور پھل بناتے ہیں تاہم اس کے استعمال سے آپ کے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن میں کمی ممکن ہو جاتی ہے۔
• وزن کم کرنے کے لئے بہترین
بھارتی ماہرین صحت و غذا شلپا اروڑہ کے مطابق امرود ہارمونز کو متوازن رکھنے کے لئے سب سے بہترین پھل ہے جبکہ شوگر سے متاثرہ افراد اور وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگ اس کا بے دھڑک استعمال کر سکتے ہیں۔
• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید
امرود کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے مفید ہے امرود میں موجود فائبر کی وافر مقدار اسے ہاضمہ درست رکھنے کے لئے فائدے مند بناتی ہے یہ قبض کشا اور آنتوں کے کی سوزش کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی فائدے مند ہے۔
Leave a Reply