جگر میں اگر گندگی ہو تو سارے جسم کی صحت خراب ہو جاتی ہے!
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ جگر جسم کا بہت اہم حصہ ہے کیونکہ اس کے بہت سے افعال ہوتے ہیں۔ یہ جسم سے زہریلے کیمیکلز کو خارج کرتا ہے، صفرا کو خارج کرکے انزائم کو چالو کرتا ہے، جگر پروٹین اور کولیسٹرول کی پیداوار میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جگر کچھ معدنیات جیسے وٹامن اے اور آئرن کو بھی ذخیرہ کرتا ہے۔
جگر خون میں موجود آر بی سی کو باہر نکالنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اب آپ اچھی طرح سمجھ گئے ہوں گے کہ جگر صحت مند جسم کے لیے کتنا ضروری ہے اس لیے اس کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
ماہرین آجکل جگر کی ڈیٹوکسیفیکشن یعنی جگر کی صفائی پر کافی زور دیتے ہیں کیونکہ اس عمل سے جگر میں موجود نقصان دہ مادے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں اور کام کے لیے آپ کو فارمیسی سے کئی ایسی ادویات ملیں گی جو جگر کی صفائی کا دعوی کرتی ہیں لیکن ان کے دعووں کے پیچھے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہوتا۔
اس آرٹیکل میں جگر کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے ہم کچھ قدرتی کھانوں کو شامل کر رہے ہیں جو جگر کی اندر سے صفائی کرتے ہیں اور انہیں استعمال کرنے سے صحت کو نقصان بھی نہیں ہوتا بلکہ یہ کھانے صحت کو جگر کے علاوہ بھی کئی طریقوں سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے جسم پر ظاہر ہونی والی الرجی جب اکثر ظاہر ہونے لگ جائے تو یہ نشانی ہے کہ جگر کو صفائی کی ضرورت ہے اسکے ساتھ ساتھ اگر جگر میں خرابی پیدا ہو جائے تو درجہ ذیل نشانیاں بھی ظاہر ہوتی ہیں:
غذائی اجزا جیسے وٹامنز وغیرہ کی کمی
بھوک میں کمی
تھکاوٹ
ہضم میں مسئلہ
جلد کی رنگت کا پیلا پڑنا
گیس
سینے میں جلن کا احساس
جگر کو ڈیٹوکس کرنے کے قدرتی طریقے
گرم پانی اور لیموں: ماہرین صحت اور طب ایوردیک اور طب یونان کے ماہرین کے مطابق گرم پانی کے ساتھ لیموں جگر کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے آدھے لیموں کا رس ایک گلاس نیم گرم پانی میں صبح خالی پیٹ پینے سے آپ کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔
ہلدی: لیموں کے علاوہ ہلدی کا استعمال بھی جگر کے لیے فائدہ مند ہےکیونکہ ہلدی میں بیشمار اینٹی آکسائیڈینٹس اور اینٹی انفلامیٹری خوبیاں شامل ہیں اور یہ جگر کے لیے انزائم بوسٹر کا کام کرتی ہے اور اس میں موجود فاسد مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ہلدی کا استعمال اگر گرم دُودھ میں ڈال کر روزانہ کیا جائے تو یہ جہاں جگر کو تقویت دے گی وہاں سارے جسم کی صحت کو چار چاند لگا دے گی۔
آملہ: آملہ کے جوس کا استعمال بھی جگر کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو جگر کی اندر سے صفائی کر دیتے ہیں اور جگر کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں: یہ سبزیاں خاص طور پر پالک اور ساگ وغیرہ جگر کے لیے انتہائی مفید کھانے ہیں کیونکہ یہ جگر کے زہر کو زائل کرتے ہیں۔ آپ انہیں پکا کر بھی کھا سکتے ہیں اور ان سبزیوں کو جُوس نکال کر پینا بھی جگر کی صفائی کرنے میں آپکی بہت مدد کر سکتا ہے۔
پرہیز: جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے جہاں اچھا کھانے کی ضرورت ہے وہاں جنک فوڈ، زیادہ چکنائی والے کھانے، تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال ترک کرنے کی ضرورت بھی ہے اور ساتھ ہی روزانہ ورزش بھی جگر کو تقویت دیتی ہے اور جگر کیساتھ سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔
Leave a Reply