سردیوں میں وٹامن اے کی کمی ہونا عام ہے اسے ان کھانوں سے پورا کریں!
اگر آپ کی جلد اکثر خشک ہوجاتی ہے یا آنکھوں سے کم نظر آتا ہے تو ہوشیار ہوجائیں، یہ جسم میں وٹامن اے کی کمی کی علامات ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ کو ہمیشہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو یہ بھی وٹامن اے کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے۔ وٹامن اے ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے جسم میں اس کی کمی ہو جائے تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ صحت مند غذا کی مدد سے جسم میں اس وٹامن کو پورا کر سکتے ہیں۔
جب جسم میں وٹامن اے کی کمی ہو جائے تو آنکھوں کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آپ کو رات کا اندھا پن، آنکھ کے سفید حصے میں دھبے اور کارنیا کا خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مستقل اندھا پن کا باعث بھی بن سکتا ہے جو عمومًا دونوں آنکھوں میں ہوتا ہے اور رات کو چلتے وقت لڑکھڑانا، ٹٹولنا رات کے اندھے پن کی ابتدائی علامات ہیں۔
جسم میں وٹامن اے کی کمی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جگر کی بیماری کی وجہ سے جسم میں وٹامن اے کی کمی ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تپ دق، یورین انفیکشن، کینسر، نمونیا، گردے کے انفیکشن کی وجہ سے اور سردیوں میں کچھ افراد کو بار بار پیشاب آنا شروع ہو جاتا ہے۔ بار بار پیشاب آنے کی وجہ سے بھی وٹامن اے کی کمی ہو جاتی ہے۔
وٹامن اے کی کمی کی علامات
ینائی کا کم ہونا، تھکاوٹ محسوس کرنا، ہونٹوں کا پھٹنا، سائنس کی نالی کے اوپر والے حصے میں انفیکشن ہو جانا، جلد کا خشک ہونا، بچوں میں جسمانی نشوونما میں کمی پیدا ہو جانا، حمل ٹھہرنے میں دشواری ہونا وغیرہ شامل ہیں اور ماہرین خوراک کے مطابق اگر روزانہ کی خوراک میں سبز پتوں والی سبزیاں اور پیلے اور نارنجی رنگ کی سبزیوں کو شامل کر لیا جائے تو وٹامن اے کی کمی پُوری ہو سکتی ہے۔ وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈاکٹر حضرات سپلیمنٹ بھی تجویز کرتے ہیں لیکن خوراک سے حاصل ہونے والا وٹامن اے جسم میں سپلیمنٹ کے وٹامن کی نسبت جلدی جذب ہو جاتا ہے اس لیے ماہر نیوٹریشنز اس وٹامن کو تازہ پھل اور سبزیاں کھا کر پورا کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں جو وٹامن اے پُورا کر سکتی ہیں اُن میں سب سے اہم پالک، ساگ، میتھی، شکر قندی وغیرہ اور پیلی اور نارنجی سبزیوں میں گاجر، حلوہ کدو، شلجم وغیرہ اور پیپتا، دہی، دُودھ رئفائن نہ کیا گیا اناج، انڈے سویا بین وغیرہ ایسے کھانے ہیں جو وٹامن اے سے مالا مال ہوتے ہیں۔
سردی کے موسم میں ہمارے جسم کا ایمیون سسٹم کمزور ہوتا ہے جسکی وجہ سے ہوا میں شامل جراثیم اور بیکٹریا کو انفیکشن پھیلانے میں کامیابی مل جاتی ہے اسی لیے اکثر لوگ سردیوں میں نزلہ و زکام اور کھانسی جیسے امراض کا شکار نظر آتے ہیں اور یہ امراض بھی جسم میں وٹامن اے کے علاوہ دیگر وٹامنز اور منرلز کی سطح کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں اس لیے سردی کے موسم میں ایسے کھانے جو ایمیون سسٹم کو طاقتور کریں بھی لازمی کھانے چاہیے۔ ایمیون سسٹم کو طاقتور کرنے والے کھانوں میں مسمی، انار، سیب، کینو، مالٹا، لیموں، مچھلی، ڈرائی فروٹس خاص طور پر بادام اور اخروٹ اور بیچوں کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں۔
Leave a Reply