یہ 4 کھانے بڑھے ہُوئے کولیسٹرال کو حیرت انگیز طور پر کم کر دیتے ہیں
جسم میں ہائی کولیسٹرول کی علامات کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔ یہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی کئی سنگین بیماریوں کو فروغ دیتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول کے مسئلے کا علاج کرنا بہت مشکل ہے لیکن صحیح وقت پر خوراک میں تبدیلی کر کے اس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ایک کیس اسٹڈی کے مطابق چار کھانے کی اشیاء کا مجموعہ چند ہفتوں میں کولیسٹرول کی سطح کو 40 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
ہائی کولیسٹرال سے مراد خون چکنائی کے مالیکیولز کی مقدار کر بڑھ جانا ہے جسے دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے پہلی ایل ڈی ایل جسے بُرا کولیسٹرال کہا جاتا ہے اور دُوسری ایچ ڈی ایل جسے صحت کے لیے مفید کولیسٹڑال مانا جاتا ہے۔ ہائی کولیسٹرال کو کم کرنے کے لیے اگرچہ ایلوپیتھی میں کئی ادویات کا استعمال کروایا جاتا ہے لیکن بہت سی تحقیقات کے نتائج کے مطابق یہ ادویات جسم پر بُرے اثرات بھی پیدا کر سکتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق کچھ کھانوں کا امتزاج جسم میں بڑھے ہُوئے کولیسٹرال کو کم کرنے میں اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرنے والی ادویات ۔ کنگز کالج لندن کے ڈاکٹر سکاٹ ہارڈنگ کا دعوٰی ہے کہ جو، بادام، سویا اور پلانٹ سٹیرول سبزپتوں والی سبزیوں اور بیجوں میں پائے جانے والے غذائی اجزا جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو آسانی سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
خواراک کے ساتھ کولیسٹرال کو کم کرنے والی ایک تحقیق میں ہائی کولیسٹرول کے 42 مر یضوں کے نمونے تحقیقات کے لیے لیے گئے ہیں۔ تمام لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور انہیں مختلف قسم کی خوراک پر رکھا گیا۔ پہلے گروپ کو روزانہ کی خوراک میں 75 گرام جو لینے کو کہا گیا تھا، جبکہ دوسرے گروپ کو روزانہ 65 گرام بادام کھانے کو کہا گیا تھا۔ تیسرے گروپ کو کولیسٹرول والی غذاؤں سے دور رہنے اور جانوروں سے حاصل ہونے والی چکنائی کے بجائے پودوں پر مبنی چکنائی کھانے کا مشورہ دیا گیا۔
یہ کھانے کولیسٹرال کو کیسے کم کرتے ہیں اس پر ماہرین نے بتایا کہ جو کولیسٹرول کو آنتوں میں دوبارہ جذب ہونے سے روکتا ہے اور یہ خون کے لپڈز کے لیے بھی فائدہ مند ہے جب کہ سویا جگر میں کولیسٹرول کی ترکیب کو روکتا ہے۔ ایک ہی وقت میں، پلانٹ سٹیرول جسم میں کولیسٹرول سے لڑنے کا کام کرتے ہیں. پھلیاں، سبزیوں کا تیل، بادام، اناج اور بیج سٹیرولز کے اچھے ذرائع کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
اس خوراک کو 4 ہفتے استعمال کروانے کے بعد ڈاکٹر حضرات نے تمام مریضوں کے اورآل کولیسٹرال میں 25 فیصد کمی دیکھی جس میں بُرے کولیسٹرال میں 33 فیصد کمی دیکھی گئی اور وہ افراد جو اس تحقیق میں جو کھا رہے تھے ان کے بُرے کولیسٹرال میں 9 فیصد کمی دیکھی گئی اور وہ افراد جنہیں چکنائی والے کھانے کھانے سے منع کیا گیا تھا ان کے ایل ڈی ایل کولیسٹرال میں 13 فیصد سے زیادہ کمی پیدا ہُوئی
اگر آپ بھی بڑھے ہُوئے کولیسٹرال سے پریشان ہیں تو اپنی خوراک سے چکنائی والے کھانے نکال کر روزانہ ناشتے میں جو کا استعمال شروع کر دیں اور تازہ پھل اور سبزیوں خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیوں اور اخروٹ اور بادام کو خوراک کا حصہ بنائیں اور ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کریں اور یقین جانیں کہ یہ بیماری کبھی آپ کو پریشان نہیں کرے گی۔
Leave a Reply