ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کےلئے انتہائی مفید نسخہ،جان کر آپ بھی حیران، جانیں
ادرک عام استعمال ہونے والی ایسی جڑی بوٹی ہے 1.5 جو بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک متعدد فوائد کی حامل ہے۔ ادرک کے فوائد و خصوصیت کے لحاظ سے تنا کہنا ہی کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے ارشاد فرمایا ہے کہ ”وہاں انہیں ایسا مشروب پلایا جائے گا جس میں ادرک بھی ملا ہوا ہو گا“۔
قدیم چینی طریقہ علاج میں ادرک کو پٹھوں اور جوڑوں کی تکالیف کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاہم اب ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے بھی ادرک ے طبی فوائد پر تحقیق کر کے اسے جوڑوں اور پٹھوں کی تکالیف سے نجات کا موثر ذریعہ قرار دیا ہے۔ چین کی مشہور بوٹی جن سنگ جو متعدد امراض میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے دراصل ادرک ہی کی ایک قسم ہے امریکی ریاست جارجیا میں کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک کا روزانہ استعمال پٹھوں کے ساتھ ساتھ جوڑوں کی تکالیف سے حفاظت کابھی انتہائی مؤثر ذریعہ ہے۔ ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق ادرک کا استعمال پٹھوں کے درد میں بیس سے پچیس فیصد تک کمی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے : درک کی چائے کے حیرت انگیز فوائد، ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ
غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں گٹھیا اور جوڑوں کا درد کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ادرک میں موجود جنجرول نامی مرکب سوزش اور درد دور کرتا ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جب گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کو ادرک کے اجزا کھلائے گئے تو تکلیف میں کمی محسوس ہوئی۔ جوڑوں اور پٹھوں کی تکالیف کا علاج اگر آپ کو کمر میں درد ہے، یا آپ جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے پریشان
Leave a Reply