بیوی سے شوہر کا ساس کی وفات کے 30 منٹ بعد انوکھا مطالبہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور خاتون کو یہ افسوسناک خبر ملنے کے محض 30منٹ بعد اس کے شوہر نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ خاتون غصے سے لال ہوگئی اور انٹرنیٹ پر اپنے شوہر کو طلاق دینے کے متعلق لوگوں سے مشورہ مانگ لیا۔
دی سن کے مطابق اس خاتون نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر لکھا ہے کہ میری ماں کی موت کی خبر ملنے کے آدھے گھنٹے بعد میرا شوہر گھر آیا۔ اسے بھی اس المناک واقعے کا علم تھا مگر اس نے گھر آ کر مجھ سے افسوس کرنے کی بجائے پوچھ لیا کہ میں ڈنر کے لیے کیا بنا رہی ہوں۔
خاتون لکھتی ہے ”میں اپنے شوہر کی یہ بات سن کر سٹپٹا کر رہ گئی۔ مجھے سخت حیرت بھی ہوئی کہ میری ماں کی کینسر کی بیماری کے دوران میرا شوہر بہت مددگار رہا تو پھر اس کی موت پر اچانک اتنا لاپرواہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس کی یہ بات سن کر مجھے شدید غصہ آ گیا اور میں اس پر چیخنے چلانے لگی جس پر وہ کہنے لگا کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے جس پر میں چیخ چلا رہی ہوں۔ اب اس بات کو کئی دن گزر چکے ہیں اور اس نے تاحال اپنے اس افسوسناک روئیے پر معافی بھی نہیں مانگی۔“
کمنٹس میں صارفین اس خاتون کے شوہر کے روئیے پر انتہائی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ اگرچہ شوہر نے قطعی ناقابل قبول حرکت کی مگر اس پر طلاق کا فیصلہ بھی ایک انتہائی قدم ہو گا،جس پر آپ کو نظرثانی کرنی چاہیے۔ ہو سکتا ہے آگے چل کر اسے اپنی غلطی کا احساس ہو جائے اور وہ اس پر نادم ہو۔
Leave a Reply