جسم میں کیلشیم کی کمی کا اشارہ دینے والی چھ پہلی خاموش نشانیاں
کیلشیم ہمارے جسم کے ہر ٹشو اور تمام عضو کے لیے بہترین منرل ہے۔ جو ہمارے ہڈیو، پٹھو ں اور دل کو صحت مند رکھنے کے علاوہ جسم کی نشوونما کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیم ہمارے اعصاب کو مضبوط رکھتا ہے ۔ جسم کا میٹا بولک سسٹم نارمل رہتا ہے۔ وزن کا کم ہونا یا بڑھنا بھی اسی بات پر منحصر کرتا ہے۔ یہاں تک کہ دماغ کو سگنل دینے کی طاقت بھی کیلشیم پر منحصر ہوتی ہے۔
لیکن ہماے جسم میں کیلشیم کم ہو جائے تو ہمارا جسم آہستہ آہستہ مکمل طور پر بیمار اور ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جسم میں کیلشیم کی کمی کو بروقت پورا کیا جائے ۔ اور یہ تب ممکن ہے جب ہمیں جسم میں کیلشیم کے کم ہونے کی خاموش علامت کا پتہ ہو۔ اس سے لاعلمی آپ کو لا علاج بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے ۔ جسم میں کیلشیم کی کمی کا اشارہ دینے والی خاموش علامت اور اس کا علاج کے بارے میں جانیں گے ۔ مسلز یعنی پٹھوں کا درد ، کھچاؤ اور کھلیاں پڑنا کیلشیم کی کمی کی ابتدائی علامات ہیں۔ اگر آپ بغیر کسی وجہ کے چلتے پھرتے ٹا نگ، بازو اور کندھوں کا درد یا کھچاؤ محسو س کرتے ہیں۔ تو آپ سمجھ لیں کہ آپ کیلشیم کی کمی کا شکا رہیں۔ جسم میں شدید تھکاوٹ اور کمزوری کیلشیم میں جسم میں توانائی کا فقدان پیدا ہوجاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جسم میں شدید تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سر کا چکرانا اور چیزوں کا بھول جانا اور پریشان رہنا ،
جسم میں کیلشیم کی واضح علامات ہیں۔ جلد، ناخن اور بالوں کے امراض۔ جسم میں کیلشیم کی وجہ سے ناخن کھردرے اور کمزور ہو کر ٹوٹنا شروع ہوجائے جاتے ہیں۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے بال کمزور ہوکر گر جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جلد کی بہت سی بیماریاں بھی کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ جلد پرخارش، سفید نشان اور چنبل جیسے بیماریاں کیلشیم کی کمی کو ظاہرکرتی ہیں ۔ ہماری ہڈیوں میں کیلشیم کی بہت بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگر کیلشیم کی مقدار کم ہوجائے تو ہڈیاں کمزور ، بھربھری اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔ ہڈیوں کے ٹوٹنے کے چانسز بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کیلشیم کی کمی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ دانتوں میں کیلشیم کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ لیکن اگر جسم میں کیلشیم کی کمی ہوجائے تو کیلشیم کی مناسب مقدار دانتوں تک پہنچ نہیں پاتی ۔ جس سے دانت کمزور ہو کر ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔ دانتوں میں خلاء اورساخت میں بگاڑ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
جو جسم میں کیلشیم کی کمی کی واضح علامات ہیں۔ نیند کی کمی، ڈپریشن اور مخصوص ایام کے دوران پیٹ میں شدید دردجیسے امراض بھی جسم میں کیلشیم کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر آپ ان علامات کے ساتھ دانتوں ، ناخنوں اور ہڈیوں جیسے مسائل مبتلا کریں۔ تو براہ مہربانی مطلوبہ ڈاکٹر سے رجو ع کریں۔ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے ساتھ کیلشیم سے بھرپور غذائیں جیسے دودھ، دہی، مکھن ، ڈرائی فروٹ،گوشت،مچھلی اور سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔ اس کے ساتھ روزانہ ایک کپ دہی میں ایک چمچ سفید موصلی کا پاؤڈر ملا کر صبح خالی پیٹ کھانے سے کیلشیم کی کمی دور ہوجاتی ہے۔ جبکہ کیلشیم کی کمی کے شکار افراد سوڈا ڈرنک، کافی ، چائے جیسے مشروبات سے پرہیز کریں۔
Leave a Reply