ہلدی سے دانت ایسے چمکیں کے دیکھنے والا حیران رہ جائے
سفید و چمکدار دانت ہر شخص کا خواب ہوتے ہیں ،ہماری مسکراہٹ دوسرے کے لئے بے حد ضروری ہے اور مسکراہٹ اگر کوبصورت اور چمکتی ہو تو لوگوں کو بے حد لبھاتی ہے۔دانت ہمارے چہرے کا ایک اہم حصہ ہیں ان کی تھوڑی سی حفاظت ہمارے دانتوں کو نئی زندگی دے سکتی ہے ۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا نایا ب ٹوٹکہ بتائیں گے جس پر عمل کر کے نا صرف آپ اپنے دانت سفید اور چمکدار کر سکیں گے بلکہ انہیں مضبوط اور چمکدار بھی بنا سکیں گے۔ہلدی ہمارے گھر کے مصالحوں کا ایک اہم حصہ ہے ۔ہم اپنے روز مرہ کھانوں میں ہلدی کا استعمال لازمی کرتے ہیں،لیکن صرف یہ ہی نہیں ہلدی کو ہم بہت سی دوسری چیزوں کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسا کہ آج ہم آپ کو ہلدی سے اپنے دانت چمکدار بنانے کا اہم ٹوٹکہ بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ اپنے دانت چند دنوں میں سفید اور چمکدار بناسکیں گے۔
ہلدی کھوپرے کا تیل اور بیکنگ سوڈا اور اسے اپنے دانتوں پر ملیں ،شروع میں آپ کو یہ احساس ہوگا کہ آپ کے دانت انتہائی پیلے ہورہے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ آپ کے دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کررہے ہیں اس پیسٹ کو چند منٹوں تک دانتوں پر لگارہنے دیں اور پھر پانی سے قلی کر لیں چند منٹوں بعد آنے والے نتائج سے آپ خود حیران رہ جائیں گے۔ یقیناً آپ دن میں ایک یا دو بار دانتوں پر برش کرتے ہوں گے تاکہ وہ صاف رہ سکیں مگر پھر بھی قدرتی سفیدی واپس نہیں آتی ؟اگر ایسا ہے تو ہمارے ارگرد موجود چند عام چیزیں آپ کی مسکراہٹ کو روشن کرسکتی ہیں یا یوں کہہ لیں دانتوں کو جگمگا سکتی ہیں۔ کوئلہ آسان اور سستے ترین طریقوں سے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرنے کے ذرائع میں سے ایک ہے۔ کوئلے کو پیس کر سفوف بنالیں اور اسے گیلے ٹوتھ برش پر چھڑک کر دانتوں پر معمول کے مطابق پھیر لیں۔ پاﺅڈر ملک بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاﺅڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔چٹکی بھر بیکنگ سوڈا ٹوتھ برش پر چھڑکیں اور اس پر چند قطرے لموں کا عرق ٹپکا دیں اور برش کرلیں۔ واضح رہیں کہ اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک بارسے زیادہ استعمال نہ کریں۔ہائیڈروجن پرواکسائیڈ کو آزمانے سے پہلے یہ جان لیں کہ دانت بہت زیادہ حساس تو نہیں، اگر سب ٹھیک ہو تو تھوڑی سی روئی کو پرواکسائیڈ میں ڈبوئین اور نرمی سے دانتوں پر رگڑیں۔یہ طریقہ کار بھی ہفتے میں ایک بار سے زیادہ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، ورنہ دانتوں کی سطح کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق دو منٹ میں جادو کرسکتا ہے، اس مکسچر کو دانتوں پر دو منٹ سے زیادہ نہ لگا رہنے دیں، جبکہ اسے بھی ہفتے میں ایک یا دو بار آزمایا جاسکتا ہے۔آدھا چائے کا چمچ سمندری نمک اور کچھ مقدار میں لیموں کے عرق کو ایک باﺅل میں تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ میں مکس کریں۔
اس مکسچر کو دانتوں پر لگائیں اور ایک منٹ بعد دھولیں۔ یہ طریقہ کار بھی ہفتے میں ایک سے دو بار آزمانے کے لیے بہترین ہے۔دونوں کی یکساں مقدار کو مکس کرنا دانتوں کی سفیدی کی بحالی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس مکسچر کا استعمال ہفتے میں ایک بار کرنا ہی مناسب ہے۔آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس میں پانی میں ملائیں، اس سلوشن سے دانتوں کو روز برش کرنے سے پہلے دھوئیں۔ایک پکی ہوئی اسٹرابیری لیں اور اسے چمچ سے پیس لیں۔ اب اس پیسٹ سے دانتوں کو کچھ منٹ تک برش کریں تاکہ پیلے دھبوں سے نجات پائی جاسکے۔ یہ ٹوٹکا مہینے میں ایک بار آزمانے کے لیے ٹھیک ہے۔ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ، چٹکی بھر نمک، تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور چار سے پانچ قطرے لیموں کے عرق کو ایک پیالے میں مکس کریں۔ اس مکسچر سے چار سے پانچ منٹ تک دانتوں پر برش کریں اور آپ صرف ایک استعمال کے بعد ہی فرق محسوس کرسکیں گے۔ اس طریقہ کار کو دو مہینے میں ایک بار ہی استعمال کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Reply