پورے دن میں چار سے پانچ امرود کھائیں اور کمال دیکھیں۔۔۔امرود کے بے شمار فوائد
قدرت کے بیش بہا خزانوں میں سے ایک پھل ہیں۔۔۔لیکن ہر پھل میں ﷲ نے الگ الگ طرح کے حیرت انگیز فوائد رکھے ہیں اور جو انہیں سمجھ لیتا ہے وہ پھر ان کی اہمیت سے کبھی منہ نہیں موڑتا۔۔۔ امرود بھی ایک ایسا پھل ہے جس کے فوائد انسانی زندگی پر بہت مثبت اثر ڈالتے ہیں۔۔۔۔
امرود ان پھلوں میں سے ہے جن میں چینی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور جن پھلوں میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے ان کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔۔۔امرود کھانے ولاے افراد کی جلد ہمیشہ جوان رہتی ہے اور وہ دیر سے بوڑھے ہوتے ہیں-
وہ افراد جن کا وزن کسی طریقے سے کم نہیں ہوتا اگر وہ پورے دن میں چار سے پانچ امرود اپنی غذا کا حصہ بنا لیں تو ان کا وزن بڑھے گا بھی نہیں بلکہ الٹا معدہ اور تیزی سے کام کرے گا اور وہ اپنا وزن کم کرنا شروع کر سکتے ہیں۔۔۔
ذیابطیس کے مریضوں کے لئے امرود اور امرود کے پتے دونوں ہی بے حد مفید ہیں۔۔۔ یہ بڑھتی ہوئی شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔۔۔
امرود کو قبض کشا بھی کہا جاتا ہے اور بہت سارے حکیم اسے دوائی میں بھی استعمال کرتے ہیں-
کینسر کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے-
امرود کو اگر توے پر جلا کر شدید دکھانسی میں کھلایا جائے تو سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے-
لڑکیوں کی ماہواری کے درد میں بہت معاون ہے اور اسے اسی لئے ماؤں کا دوست بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔ گاؤں دیہاتوں میں بچیوں کو یہ بہت زیادہ کھلایا جاتا ہے تاکہ انہیں ماہواری کے دنوں میں پریشانی نا ہو۔۔۔
Leave a Reply