ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تین باتوں پر اللہ کی قسم کھاتا ہوں۔نمبر ایک۔ صدقہ دینے سے کسی آدمی کا مال کم نہیں ہوتا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کی قسم کھائی ہے کہ جو لوگ صدقہ دیتے ہیں میں نے ان کا مال کبھی بھی کم ہوتا ہوا نہیں دیکھا۔نمبر دو۔ اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر اگر کوئی صبر کر لے تو اللہ تعالی اس کی عزت میں اضافہ کر دیتے ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے صبر کیا اس نے فلاح پائی۔نمبر تین۔ جو آدمی لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے لگے اللہ تعالی اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے ۔ یعنی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو صدقہ خیرات زکوۃ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صبر اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
Leave a Reply