جو شخص اپنی صحت کو تندرست رکھنا چاہتا ہے اسکو عورتوں کے ۔۔

جاہل کے لئے سب سے بہتر بعد خاموش رہنا ہے ایک عالم سے ایک گھنٹے کی گفتگو دس برس کے مطالعے سے زیادہ مفید ہے زندگی بغیر محنت کے مصیبت اور بغیر عقل کی حیوانیت ہے کسی نے حکیم سے پوچھا کہ جھوٹ بولنے میں کیا نقصان ہے اس نے کہا اس شخص کی سچ بات کا اعتبار بھی جاتا رہتا ہے پھر پوچھا سچائی میں کیا فائدہ کہا کہ جھوٹ کے شر سے محفوظ رہتا ہے

حکمت ایک ایسا درخت ہے جو دل سے اگتا ہے اور زبان سے پھل دیتا ہے سر درد کا علاج خوبصورت تاج سے نہیں ہوتا انسانی زندگی دنیا میں اس شمع کی مانند ہے جو ہوا میں رکھی گئی ہو دنیا کی مصیبتوں کا تین چوتھائی حصہ زبان کا پیدا کرتا ہے تم دیکھو کہ ہر موسم میں ملاح کشتی نہیں چلاتے تم بھی ہر خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر وقت تیار نا رہا کرو کیونکہ صحیح وقت پر صحیح کام فائدہ دیتا ہے

کمینے شخص سے حاجت طلب کرنا خشکی پر مچھلی پکڑنے کے برابر ہے میں نے صبر اور امن سے زیادہ لذیذ کسی شے کو نہیں پایا جو شخص اپنی صحت کو تندرست رکھنا چاہتا ہے اس کو عورتوں کے قرب سے پرہیز کرنا چاہیے تین آدمی میرے دوست ہیں 1 ایک وہ جو مجھ سے محبت کرتا ہے 2 وہ جو مجھ سے نفرت کرتا ہے 3 وہ جو مجھ سے کوئی واسطہ نہیں رکھتا کیونکہ پہلا محبت کا سبق دوسرا احتیاط تھا اور تیسرا خود اعتباری سکھاتا ہے ضروریات زندگی کو کم کر دینا سب سے بڑی مال داری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *