موسم کیسا رہے گا ؟اور کن شہروں میں بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نےنئی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور،کوئٹہ، زیارت، لسبیلہ، خضدار ، آوران اور تربت میں بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور میں بارش کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیردو اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں ،
گوادر ، پسنی اور ماڑہ ، جیوانی کے گہرے سمندر میں طوفان کے اثرات پڑ سکتے ہیں،سمندری طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کم از کم درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اورہواﺅں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کل شہر قائد میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر دی ہے اور کہاہے کہ بحیرہ عرب میں سمندر طوفان بننے کا خدشہ موجود ہے ، اس وقت بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ ہے ، کل تک ہوا کا دباﺅ ڈیپ ڈپریشن کی شکل اختیار کر سکتا ہے ، اس وقت شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں >
Leave a Reply