لاہور لاہور اے
لاھور کا بہت مشہور بازار ھے شاہ عالمی مارکیٹ ‘وهاں شام 5 بجے تھے اور بازار رش سے بھرا ھوا تھا ، اسی رش میں میاں بیوی ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف تھے اور تقریباً 200 سے ذیادہ بندے ان کے اس فیملی تماشے کو انجوائے کر رہے تھے ، بات کچھ اس طرح تھی کے بیوی ضد کر رہی تھی اپنے شوہر سے کے آج تم گاڑی خرید ہی لو میں تھک گئی تمہاری موٹر سائیکل پر سفر کرتے کرتے ، اور شوہر نے کہا اوے پاگل عورت تماشا نا بنا میرا دنیا کے سامنے اور
موٹر سائیکل کی چابی مجھے دے ،
بیوی “نہیں کہا تمہارے پاس اتنا پیسہ ھے! آج کار لو گے تو ہی گھر چلوں گی “،شوہر “اچھا پھر لے لے گے ابھی چابی دو”بیوی نہیں دونگی شوہر ” اچھا نا دو میں تالہ ہی توڑ دیتا ھوں بیوی نے کہا توڑ دو لیکن نا چابی ملے گی نا میں ساتھ جاؤں ” شوہر “اچھا پھر یہ لے میں تالہ توڑنے لگا ھوں جاؤ تیری مرضی میرے گھر نا آنا پھر” “جاؤ جاؤ نہیں آتی تم جیسے کنجوس کے گھر”شوہر نے لوگوں کی مدد سے موٹرسائیکل کا تالہ کھول لیا اور اپنے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور بولا “تم آتی ھو یا میں جاؤں” تو وہاں کھڑے لوگوں نے سمجھایا کے بی بی جاؤ اتنی سی بات پر اپنا گھر نہ خراب کرو پھر اس نے شوہر سے وعدہ لیا کے موٹر سائیکل بیچ کر جلد ہی گاڑی لے لے گا پھر دونوں کی صلح ھوگئی اور دونوں چلے گئے تو جناب ٹھیک آدھے گھنٹے بعد اسی جگہ پر پھر سے مجمح لگ گیا ایک بندہ شور کر رہا تھا کے میرا موٹرسائیکل کوئی چُرا کر لے گیا –
Leave a Reply