دانتوں کو قدرتی طریقوں سے سفید اور چمکدار کیسے بنایا جائے؟ جانیئے چند آسان گھریلو نسخے

بازار میں ہمیں دانتوں کی صفائی اور انہیں سفید چمکدار بنانے کے لئے کئی پراڈکٹ ملتے ہیں مگر یہ سب بہت زیادہ کیمیکل والے ہوتے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے دانتوں کی مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔

اس ہی لئے اگر آپ دانتوں کو قدرتی طور پر چمکدار اور موتی جیسے سفید بنانا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو اس کے لئے چند آسان گھریلو نسخے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ بھی گھر بیٹھے کر سکیں کہ اپنے دانتوں کا ڈینٹسٹ جیسا ٹریٹمنٹ۔

دانتوں کو قدرتی طور پر چمکدار بنانے کے طریقے

تیل

تیل سے غرارے کرنا منہ کے جراثیم دور کرنے اور دانتوں کو چمکدار بنانے کا قدیم نسخہ ہے، غرارے کرنے کے لئے سورج مکھی کا تیل، تِل کا تیل اور ناریل کا تیل استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ ان میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ایسا کرنے سے منہ میں موجود وہ بیکٹیریا جن کی وجہ سے دانتوں کی رنگت پیلی ہوتی ہے، ختم ہو جاتے ہیں جبکہ اس سے مسوڑھوں کی سوزش بھی دور ہوتی ہے۔اس کے لئے بس ایک کھانے کا چمچ تیل منہ میں لے کر اسے دونتوں میں اندر باہر پریشر دیں جیسے کہ کلی کی جاتی ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا میں دانتوں کو چمکدار بنانے کی خصوصیت موجود ہوتی ہے، اگر ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ برش پر بیکنگ سوڈا چھڑک کر اس سے دانت صاف کئے جائیں تو دانتوں کا پیلا پن دور ہوگا اور جراثیم کا بھی خاتمہ ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اگر 2 چائے کے چمچ پانی میں ملا کر اس سے برش کیا جائے تو دانت فوری چمک اُٹھیں گے اس نسخے کو آپ ہفتے میں صرف 2 سے 3 مرتبہ استعمال کریں۔

ہائیڈروجن پیرآکسائیڈ

یہ ایک قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہے یہ منہ سے جراثیم کا خاتمہ بھی کرتا ہے اور دانتوں کو صاف بھی کرتا ہے، تحقیق کے مطابق جس ٹوتھ پیسٹ میں ایک فیصد بیکنگ سوڈا اور ایک فیصد ہائیڈروجن پیرآکسائیڈ موجود ہو اس سے دانت بہت جلدی سفید اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

مزید ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر ایک دن میں دو مرتبہ ہائیڈروجن پیرآکسائیڈ اور بیکنگ سوڈا والے ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کئے جائیں تو حیرت انگیز طور پر 6 ہفتوں میں دانت بےحد چمکدار اور موتی جیسے سفید ہو جائیں گے۔

سبزیاں اور پھل

اچھی اور صحت بخش غذاؤں کا استعمال بھی منہ اور دانتوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے خستہ اور وٹامن سی والی سبزیاں اور پھل استعمال کرنے سے بھی دانتوں کی صفائی ہوتی ہے اور یہ منہ کی صحت کے لئے دانتوں کو خراب کرنے والی غذاؤں سے بہتر ہیں، جیسے کہ اگر آپ دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے اسٹرابیری کو کچل کر اسے برش میں لے کر اس سے دانت صاف کریں تو حیرت انگیز پائیں گے۔

دانتوں کے نشانات مٹانا

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ہمارے دانت پیلے ہو جاتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ساری عمر ایسی غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں جو دانتوں کی صحت کے کئے مضر قرار دی گئی ہوں، ایسے میں ان ضدی پیلے دانتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے روزانہ 2 مرتبہ برش کریں کلیاں اور غرارے کریں بتائے گئے طریقوں کا آزما کر دانت صاف کریں ساتھ ہی کافی، چائے، پان چھالیہ، تمباکو اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *