18

اب وہ ذہنی طور سے پریشان ہے

وہ بے حد غریب سات چھوٹے چھوٹے بچوں کا باپ تھا ہمیشہ دو وقت کی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے تگ ودو کرتا رہتا تھا لیکن اْسے ذہنی سکون تھا۔وقت نے کروٹ بدلی۔ اسکی غربت کے دن ختم ہوئے بچّے اسکے قد کے برابر ہو گئے لیکن اب وہ ذہنی طور سے پریشان ہے کیونکہ اسکی زندگی کا سکون اسکے نا خلف اور آوارہ بیٹوں نے چھین لیا ہے۔ آج کی بہترین پوسٹس پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ .لائسنس آج کورٹ میں ایک عجیب مقدمہ چل رہا تھا، ایک دیہاتی نے توپ کے لائسنس کیلئے درخواست دی تھی،

کے لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، اور یہ دیکھنے ہزاروں کی بھیڑ اور میڈیا کورٹ میں موجود تھے۔جج دیہاتی سے: یہ تم نے توپ کے لائسنس کے لئے درخواست پورے ہوش و حواس میں دی ہے؟دیہاتی : جی ہاں جج صاحب جج : کیا تم عدالت کو بتاؤ گے کہ یہ توپ تم کہاں اور کس پر چلانے والے ہو۔دیہاتی : جج صاحب گزشتہ سال میں نے اپنے دیہی بینک میں 1 لاکھ روپے کے بے روزگار لون کیلئے درخواست دی، بینک والوں نے پوری جانچ پڑتال کر کے میرے لیئے10 ہزار روپے کا لون منظور کیا

اس کے بعد میری بہن کی شادی کے لیئے میں نے راشن سے 100 کلو شکر کے لئے درخواست کی اور مجھے راشن سے صرف 10 کلو شکر ملی ابھی کچھ دن پہلے جب میری فصل شدید بارشوں کے نتیجہ میں آنے والے سیلاب میں ڈوب گئی تو پٹواری نے میرے لئے 50 ہزار روپے کا معاوضہ منظور کرنے کی بات کرکے گیا اور میرے اکاؤنٹ میں صرف 5 ہزار روپے ہی آئے۔

اس لئے اب میں سرکاری طریقہ کار کو بہت اچھے سے سمجھ گیا ہوں، مجھے تو بندر بھگانے کیلئے پستول کا لائسنس چاہیے تھا پر میں نے سوچا کی اگر میں پستول کے لائسنس کی درخواست کروں گا تومجھے کہیں آپ غلیل کا لائسنس ہی نہ دے دیں، اس لئے میں نے توپ کے لائسنس کی درخواست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں