عید پر بارش ہوگی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کراچی میں بارش نہیں ہوگی البتہ بالائی علاقوں اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عید کے موقع پر بارش نہیں ہوگی، البتہ 24 اور 25 جولائی کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے موقعے پر بالائی علاقوں اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں عید پر طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔چند روز قبل کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی بارشیں ہوئی تھیں جس کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا تھا، صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ماہرین نےوارننگ دی ہے کہ کراچی میں بھی رواں برس بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا،جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم گوادر04اور کوئٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 46،بھکر ،اوکاڑہ، نوکنڈی ، سبی 45اورجیکب آبادمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *