اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے
روز اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا تاہم رات میں خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک ک .بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: بابوسر09 ،چلاس 01، خیبر پختونخوا: لوئر دیر 06، مالم جبہ 04، ڈی آئی خان، سیدو شریف 01، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 04، سیدپور 01)، کشمیر: راوالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سبی، دادو 46،بہاولنگر،جیکب آباد،سرگودھا، بھکراورسکھر میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply