شدید گرمی نے ایک بار پھر حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیا

شدید گرمی نے ایک بار پھر حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیا۔۔۔۔تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا گیا لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ بچوں کی صحت کو درپیش صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تمام

سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے

اوقات کار اب صبح 7 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک ہوں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی

درخواست ہے۔یہ بات ذہن میں رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ملپور میں شدید گرمی کے باعث سکول کے 25 بچے بے ہوش ہو گئے تھے۔ جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *