آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی زبردست پیش گوئی
گلوب نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا تھا۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ
سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ،خیبر پختونخوا : بالائی دیر09، مالم جبہ 01، کشمیر:چکوٹھی 02، گلگت بلتستان : بونجی ، بگروٹ 01، بلوچستان : بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
تربت، دادو 47 ،پڈعیدن اورشہیدبینظیرآبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ سے لاہور میںگرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرد آلود ہوائوں کے چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے جس سے شہر کا درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
Leave a Reply