پاکستانی تیار رہیں، مئی کے مہینے میں بارشیں کتنی ہونگی اور گرمی کتنی پڑے گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

گلوب نیوز! محکمہ موسمیات کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان اور بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع ہے۔ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے،

مئی کے مہینے میں ملک کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی و مشرقی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔مئی کے پہلے اور آخری ہفتے عشرے کے دوران بارش کے دو سپل ہونے کا امکان ہے۔مئی کا دوسرا عشرہ پہلے اور آخری عشرے کے مقابلے میں زیادہ خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ، پنجاب و بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے ایک یا دو سپل آنے کا امکان ہے۔رمضاں المبارک کے بقایا ایام کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، اس دوران گرد آلود ہوائیں و طوفان چلنے سے پنجاب و کے پی میں گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *