ملک بھر میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

گلوب نیوز! آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب،شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم

اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔تاہم بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ بلوچستان :ژوب 07 ،کوئٹہ(سمنگلی03) پنجاب : اسلام آباد (سید پور 14،ایئر پورٹ 01)، او کا ڑہ، چکوال (بھون) 02، کشمیر: راولا کوٹ 07 ،خیبر پختونخوا:دیر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: بہاولنگر 43 ، شہید بینظیر آباد، مٹھی42، نورپور تھل ، بھکر،کوٹ ادو، ر حیم یار خان ،موہنجو داڑو، سر گو د ھا اور ملتان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *