تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خبر سنادی
گلوب نیوز! ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمال/ مغربی بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں
آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹےکا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔تاہم مالم جبہ 08، مری،پنجگور04، راولاکوٹ 02 اور بدین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ڈی جی خان،رحیم یار خان، چھور 43، ڈی آئی خان، دادو، جیکب آباد، خانپور، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، سبی اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply