آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نےبتادیا
گلوب نیوز! شہر میں موسم خوشگوار ، سردی کی شدت میں کمی ہوگئی، لاہور کامطلع صاف اور خشک رہے گا کل بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔تفصیلات کےمطابق لاہور کامطلع صاف اور خشک رہے گا، کل بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا جو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں فروری کے پہلے ہفتے بارشیں برسائے گا،
ہوا میں نمی کاتناسب 78 فیصد ہے ۔ ہوا3کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ22ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم8 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔دوسری جانب ملک کےمختلف علاقوں میں سردی کی لہر میں کمہی واقع ہوئی جبکہ بعض مقامات پر خشک سردی اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، نارووال، سیالکوٹ اورحافظ آباد کے بعض علاقوں میں دھند چھائی رہنے کی پیشگوئی کی گئی،
اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی اضلاعمیں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، سندھ کے بیشتر علاقوں اور بلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہے گا، شمالی بلوچستان میں بھی شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سردی کی لہر برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 14 ،استورمنفی12، اسکردو ، اننت ناگ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
گلگت اوربگروٹ میں منفی 06ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد 00، لاہور 06، کراچی 11،پشاور 02، کوئٹہ منفی 01، گلگت منفی 06، مظفر آباد 02 ،مری منفی02 ،فیصل آباد 05 اور ملتان 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply