کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپانی عورتیں موٹی کیوں نہیں ہوتیں ؟ وجہ انتہائی حیران کن
آپ نے جاپانی خواتین کو دیکھا ہوگا جو دیکھنے میں بہت ہی دبلی پتلی ہوتی ہیں اور شائد ہی کوئی جاپانی لڑکی موٹی نظر آتی ہو،یہ بات بھی سب کو حیران کرتی ہے کہ سب سے لمبی عمر یعنی 84سال کی اوسط عمر کا ریکارڈ گذشتہ 25سال سے انہیں کے پاس ہے۔آخر کیا وجہ ہے؟
اس کے پیچھے بہت ہی دلچسپ راز چھپا ہے۔ایک جاپانی خاتون مصنفہ نامی موریاما نے اپنی کتابجاپانی خواتین بوڑھی یا موٹی نہیں ہوتیں میں لکھا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپانی خواتین اپنے باورچی خانے میں ایسی غذائیں نہیںرکھتیں جنہیں کھا کر وزن بڑھے،اسی طرح وہ ایسے کھانے کھائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیں۔ ان کے باورچی خانے میں سب سے پسندیدہ کھانے کی اشیامیں سمندری کھانے، پھل، مچھلی، چاول، سبزیاں اور سبز چائے شامل ہیں۔ یہ تمام اشیانہ صرف وزن کم کرتی ہیں بلکہ ان کے کھانے سے عمر بڑھنے کا عمل بھی سست ہوجاتا ہے اورانسان جوان نظر آنے لگتا ہے۔ یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ جاپان دنیا کی آبادی کا صرف 2فیصد ہے جبکہ یہاں کے لوگ دنیا میں مچھلی کی پیداوار کا10فیصد کھاتے ہیں۔موریاما کہتی ہے کہ جاپانی بچوں کو بچپن ہی سے آرام سے اور چبا چبا کر کھاناکھائیں۔
وہ کہتی ہے کہجاپانی کھانا بنانے میں انتہائی آسان اور تیل مصالحوں سے پاک ہوتا ہے جو کہ جسم میں کافی پیچیدگی پیدا کرتے ہیں۔جاپانیوں کی یہ عادت ثانیہ ہے کہ وہ ہر کھانے کے ساتھ چاول ضرور کھاتے ہیں۔ ناشتے میں یہ لوگ سبز چائے،ابلے ہوئے چاول،سوپ،لہسن اور مچھلی کا ٹکڑا کھاتے ہیں۔
میٹھا کھانے میں جاپانی بہت ہی زیادہ احتیاط کرتے ہیں اور اگر انہیں میٹھا کھانے کو دیا جائے تو بہت ہی کم کھاتے ہیں۔جاپانی خواتین ورزش بھی باقاعدگی سے کرتی ہیں اور ساتھ ہی سائیکلنگ اور پہاڑوں پر چڑھنا بھی ان کا شوق ہے۔
ے خوابی کا شکار رہنے والے افراد نیند کیلئے خواب آور ادویات کا استعمال کرنے لگ جاتے ہیں جس کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے وہ مزید پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں.بے خوابی کی وجہ سے جسم خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونےلگتا ہے اور کمزوری بھی پیدا ہو جاتی ہے. لیکن اب ماہرین صحت نے بے خوابی کا شکار افراد کیلئے ایسا گھریلو ٹوٹکا دریافت کر لیا ہے
جس کے استعمال سے بے خوابی کا شکار افراد نہ صرف بھرپور اور مزیدار نیند کا لطف لےسکتے ہیں بلکہ اس کے استعمال سے وہخواب آور ادویات کےایفیکٹس سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں. ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ایسی مشکل کے لئے کیلوں والی چائے کا استعمال کریں. اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں اور اس کے استعمال سے آپ کوپرسکون نیند بھی آنے لگی گی.
کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آنے لگتی ہے.ان کی وجہ سے ہمارے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور ان میں اکڑاؤ اور کھچاؤبھی نہیں ہوتا.کیلے کی چائے کیلئے آپ کو دستیاب اجزاءدرج ذیل ہیں. ایک کپ چائے بنانے کیلئے.
ایک کیلا، ایک گلاس پانی، دو گرام دار چینی درکار ہو گی.کیلے کو کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور دس منٹ تک پانی کوابالیں،مشروب کو چھان لیں.اب اس پردارچینی چھڑک دیں اور رات کوسونے سے ایک گھنٹہ پہلے کیلے والی چائے نوش فرمائیں.اس مشروب کوروزانہ استعمال کرنے سے آپکو رات کوپرسکون نیند آئے گی.
Leave a Reply