فروری کے پہلے ہفتے میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کا موسم طویل ہو جانے کی پیشگوئی
کائنات نیوز! محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں فروری میں بارش ہو گی یا نہیں،
یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ماہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے کئی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ملک کے شمالی علاقہ جات میں برف باری جبکہ وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، برف باری اور بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی نوید بھی سنا دی گئی ہے، فروری کے مہینے میں بارشوں سے جاتی ہوئی سردی دوبارہ لوٹ آئے گی۔
Leave a Reply