اگلے 42گھنٹےمُلک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

گلوب نیوز! ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھندپڑنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، استورمنفی 13 ، کالام منفی 12 ، گوپس منفی 11 ، قلات ، بگروٹ منفی 09 ،کوئٹہ منفی 08 ، اسکردو، گلگت منفی 07 ،پلوامہ منفی 06،ہنزہ، مالم جبہ،دالبندین، سری نگر، بارہ مولہ، اننت ناگ میں منفی 05 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *