طلباء متوجہ ہوں۔۔!! ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبرآگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پندرہ ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، سکول کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سکولوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ کاٹھ کباڑ بھی ٹھکانے لگا دیا گیا، بچوں کو سکول میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے

ٹمپریچر گن، ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کو پندرہ ستمبر سے کھول دیا جائے گا، کورونا گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کے لئے سکولوں میں کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگانے سمیت تمام کلاس رومز کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پرنسپل رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ بچوں کوسکولوں میں صحت مندماحول کی فراہمی اساتذہ کی اولین ترجیح ہوگی۔ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز اور سکول کوڈس انفیکٹ کرنےمیں اساتذہ نےبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور اسے اولین ذمہ داری قرار دیا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت کاسکول کھولنے کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق پندرہ ستمبر کوفیس ماسک بچےگھرسےلے کرآئیں گے، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز سکول آئیں گے ، اساتذہ بچوں کی صحت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں گے. واضح رہے کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہورویں جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ گیا ہے، بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *